آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان، شہری محتاط رہیں

0
43

ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ چند علاقوں میں بدستور موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

جبکہ مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

لاہور میں منگل کو شدید بارش سے پورا شہر زیر آب آ گیا، مجموعی طور پر 142ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور کئی مواقعوں پر گاڑیاں اور مکانات پانی میں ڈوب گئے جبکہ بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔

آزاد کشمیر میں بارش کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد مکان و دکانیں تباہ ہونے سے سینکڑوں افراد بے گھر ہو گئے

Leave a reply