fbpx

بارش کے بعد لاہور کے اکثر علاقوں میں بجلی غائب،بزدار بھی حکام کو ڈرانے لگے

بارش کے بعد لاہور کے اکثر علاقوں میں بجلی غائب،بزدار بھی حکام کو ڈرانے لگے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہو گیا تا ہم اکثر علاقوں کی بجلی چلی گئی

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بارش کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت، دیور یا چھت زمین بوس ہونے پر فوری ریسپانڈ کیا جائے، سی سی پی او لاہور نے سی ٹی او لاہور کو مصروف اور نشیبی شاہراہوں پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کر دی اور ٹریفک پولیس کو بارش کے دوران واسا انتظامیہ سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ بارش کے دوران شہریوں کی سہولت مدد اور آسانی کےلئے زیادہ مستعدی سے کام کیا جائے، شہری بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، لٹکتی تاروں اور دیگر الیکٹرک تنصیاب کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں، شہریوں کی پریشانی و مصیبت کی گھڑی میں فوری مدد کرنا اولین ترجیح ہے،

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنایاجائے واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔نکاسی آب کے کام کو بارش کے دوران اور بارش کے بعد بھی جاری رکھا جائے۔ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہئے۔ ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں۔واساز، انتظامی اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں۔ ہر علاقے میں بارش اور نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لے ریا ہوں۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہو گیا،بارش کے باعث لیسکو کے 230 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے فیڈرز ٹرپ ہونے اور دیگر فنی خرابیوں کے باعث متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے کینال پارک ،داتا نگر ،انگوری باغ ،بھاٹی گیٹ اوراکبری منڈی بجلی سے محروم ہیں شادی پورہ ،بیڈن روڈ اورمومن پورہ بھی بجلی سے محروم ہیں مانگا منڈی ،گوجر پورہ، شالامار، مزنگ ،قلعہ گجر سنگھ ،والٹن،لوئر مال ،گلبرگ میں بھی بجلی غائب ہے،محمدی پارک ،بلال کالونی ،اچھرہ ،مومن پورہ ،کریم پارک اوربیگم کوٹ میں بجلی ہے،لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ عملہ فیلڈ میں موجود،بارش رکتے ہی بجلی بحالی کا کام شروع کیا جائے