بارش کے سبب کھڑی فصلوں اور کمزور اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے. محکمہ موسمیات

rain

بارش کے سبب کھڑی فصلوں اور کمزور اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے. محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 مئی سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو آئندہ ہفتے وقفے وقفے سے اپنا اثر دکھائیں گی۔ بارش کے باعث ملک میں جاری گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

22 سے 26 مئی کے دوران آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے اکثر مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد، مری گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق 23 سے 26 مئی کے دوران سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بکھر سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بادل برسیں گے۔ 22 سے 24 مئی کے دوران بلوچستان اور بالائی سندھ میں جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہ محکمہ موسمیات نے پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا میں آندھی اور جھکڑ کی وجہ سے کھڑی فصلوں اور کمزور اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ادارے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

Comments are closed.