راولپنڈی میں بارش نے تباہی مچادی

0
33

بارشوں کے سبب نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہوگیا، انتظامیہ نے آبادیوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے امداد کے لیے فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ طلب کرلی۔

راولپنڈی نالہ لئی میں طغیانی کے سبب خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے، اور راولپنڈی پاک فوج ٹرپل ون بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا جس نے نالے کے کناروں پر بسنے والے لوگوں کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

اطلاعات ہیں کہ نالے میں پانی کی سطح بلند ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کٹاریاں میں پری الرٹ اور گوالمنڈی میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، کٹاریاں میں پانی کی سطح 15.5 فٹ اور گوال منڈی میں پانی کی سطح 15 فٹ تک پہنچ گئی جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

گوالمنڈی میں نالہ لئی کے کنارے گھر خالی کرانے کی سطح 20 فٹ ہے، نالہ بھرنے کی سطح چند فٹ کے فاصلے پر رہ گئی ہے جس کے سبب خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا۔ بارش نہ رکنے کی صورت میں نالہ لئی میں پانی کی سطح مزید بڑھ سکتی ہے۔

دریں اثنا بارش کے سبب کینٹ کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا،

لوگ گھروں میں قیمتی اشیا محفوظ کرنے میں لگ گیاگئے، چکلالہ کینٹ کے نشیبی علاقے ڈھوک جمعہ میں بھی پانی داخل ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ جامع مسجد روڈ، سٹی صدر روڈ اور موچی بازار میں کئی کاریں پانی میں ڈوب گئیں۔

Comments are closed.