بارش نے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو پانی پانی کردیا.کرکٹ لورز نالاں

0
24

رواں ورلڈ کپ میں بارش کرکٹ شائقین کے لیے ولن بن گئی ہے۔ ایک کے بعد ایک میچ رد ہورہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں تقریبا ہر میچ پر بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے اور جب تین میچ بارش کی وجہ سے رد کر دئے گئے ہوں۔ پاکستان۔سری لنکا، ساؤتھ افریقہ۔ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش۔سری لنکا کے درمیان میچ بارش کے چکتے نہیں ہوسکا۔ اس سے پہلے 1992 کے ورلڈ کپ میں دو میچ بارش کی وجہ سے رد ہوئے تھے۔
ورلڈ کپ ہوا ‘پانی۔پانی’، ہندستان کے اگلے دو میچ پر بھی سسپینس
ناٹنگھم میں 13 جون کو انڈیا بنام نیوزی لینڈ اکھیلا جائے گا لیکن اس میچ پر بارش کا خطر منڈلا رہا ہے۔ مسلسل دو دنوں سے ناٹنگھم میں بارش ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے آج ہونے والے دو پریکٹس سیشن کو بھی رد کرنا پڑا ۔ محکمہ موسمیات کی مانیں تو ناٹنگھم میں اگلے دو دن بہت تیز بارش ہو سکتی ہے جو بدھ کی صبح شروع ہوگی اور جمعرات دوپہر تک چلے گی. پاکستان کےآج کے میچ میں بھی بارش کے مخل ہونے کا اندیشہ ہے.

Leave a reply