بارش سے موسم سرد ہوگیا.

0
20

بارش سے موسم سرد ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق : مری اور گرد و نواح میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری سے جہاں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے اور یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں وہیں اس کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی شدید سردی محسوس کی جارہی ہے۔ جڑواں شہروں میں اس وقت یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔

جڑواں شہروں کے شہری موسم کی سختی سے نمٹنے کے لیے گرما گرم کافی، سوپ اور چائے سے لطف اٹھا رہے ہیں اور خشک میوہ جات سے کا استعمال کررہے ہیں۔

خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہونے والے بے پناہ اضافے کے باعث شہریوں کی غالب اکثریت مونگ پھلی خرید رہی ہے کیونکہ وہ بہت زیادہ مہنگی نہ ہونے کے باعث تقریباً ہر شخص کی دسترس میں ہے۔

گلیات کی بالائی چوٹیوں مشک پوری اور میراں جانی پر بھی برفباری نے ہر ایک شے کو سفید چادر سے ڈھک دیا، مسلسل برفباری سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

سکردو شہر اور گردو نواح میں بارش اور برفباری سے موسم سرد ہوگیا، بالائی علاقوں اور ملحقہ پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برف کے گالے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی بالائی علاقوں کا اسکردو سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، ستور میں درجہ حرارت صفر،بلوچستان کے علاقے قلات میں درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Leave a reply