بارش زیادہ ہو تو پانی…بلاول کی نقل کرنے پر شیری رحمان نے دیا وزیراعظم کو جواب
بارش زیادہ ہو تو پانی…بلاول کی نقل کرنے پر شیری رحمان نے وزیراعظم کو کیا جواب دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے میانوالی جلسہ میں خطاب پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان نے ملک تباہ کردیا، اب صرف سیاسی مخالفین کی نقلیں اتار رہے ہیں۔لوگوں کے چولہے نہیں جل رہے اور یہ کہہ رہے ہیں کہ معیشت مستحکم ہورہی ہے۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سوچ سمجھ کر بات کیا کریں، ہر جملہ ان کی بات کی نفی کرتا ہے، عمران خان اب بھی خود کو اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں۔ بارش زیادہ ہو تو پانی کا زیادہ ہونا قدرت کا اصول ہے،مگر لائٹ کی اسپیڈ سے تیز ٹرین میں سفر کوئی اصول نہیں حکومت ٹماٹر، آٹا اور دوائیں مہنگی کر کے عوام کا پیسہ لوٹ رہی ہے۔اگر منی لانڈرنگ کی وجہ سے پیسے کی قدر کم ہوتی ہے تو ایک سال میں روپے کی بے قدری کا ذمہ دار کون ہے؟
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج میانوالی میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آج پھر بارش زیادہ ہو تو جملے کہے اور بلاول زرداری سمیت شریف برادران، مولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کی.
نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی
لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی
وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ مافیا رہ گیاتو اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں، عمران خان کرسی بچانے نہیں،تبدیلی کیلئے آیا ہے، حسن نواز 8ارب روپے کے گھر میں رہتاہے، عدالت میں دستاویزات دے کرلندن فلیٹ کا بتایا،ان کی ہر دستاویز جعلی نکلتی ہے،
باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں جاری
الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری، خورشید شاہ کا قانونی کاروائی کا اعلان
الیکشن کمیشن کی اراکین کی تقرری، مسلم لیگ ن بھی میدان میں آگئی، مریم اورنگزیب کا بڑا اعلان
افسوس، پارلیمنٹ پر حملہ کر دیا گیا، رضا ربانی نے ایسا کیوں کہا؟
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مدرسوں کا تعلیمی نظام بہترکریں گے، جھوٹ بول کربچوں کو اسلام آباد بلایاگیا، فضل الرحمان کےہوتے ہوئے یہودیوں کوسازش کی کیا ضرورت ہے، جھوٹا منڈیلا شہبازشریف بھی کنٹینر پرپہنچ گیا، ان سے ڈیل اس ملک سےغداری ہوگی، ان ڈاکوؤں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا،جب ایک سسٹم کرپٹ ہو جاتا ہے تو اداروں میں مافیا بیٹھ جاتا ہے جو پیسے بنانا شروع ہو جاتا ہے، جب تبدیلی لے کر آتے ہیں تو وہ مافیا سامنے کھڑا ہو جاتا ہے پھر مک مکا ہوتا ہے، جب مشرف نے احتساب شروع کیا تو ہم سب اسکے ساتھ تھے پھر ہم نے بتایا کہ کرسی خطرے میں ہو گی ،مشرف نے پھر احتساب ختم کیا اور شریفوںکو باہر بھجوا دیا، عمران خان اپنی کرسی بچانے کے لئے نہیں بلکہ تبدیلی لانے کے لئے آیا ہے، تبدیلی تب آئے گی جب مافیا کو شکست دیں گے.