بارش کے بعد بزداربھی سائیں سرکار کی طرح غائب، گریٹر اقبال پارک سے تاحال پانی نہ نکالا جا سکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بارشوں نے شہریوں‌کا جینا محال کر دیا، بزدار سرکار کی کارکردگی کا ایک ہی بارش نے پول کھول دیا

آج صبح لاہور میں ہونے والی بارش کا پانی ابھی تک کئی مقامات پر کھڑا ہے گریٹر اقبال پارک میں ابھی ابھی تک پانی اسی طرح موجود ہے اور بہت سے لوگ جوسیر کی غرض سے مینار پاکستان آئے تھے واپس جا رہے ہیں، بزدار سرکار گریٹر اقبال پارک سے ابھی تک بارش کا پانی نہ نکال سکی، لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری جو گھروں تک محدود تھے اب لاک‌ڈاؤن کے خاتمے کے بعد پارکوں کی جانب نکلے لیکن گریٹر اقبال پارک سمیت دیگر پارکوں میں کھڑے پانی نے شہریوں کا موڈ خراب کر دیا، شہری بزدار سرکار کو کوستے ہوئے واپس روانہ ہوئے

دوسری جانب لاہور کی مرکزی سبزی منڈی بادامی باغ میں مون سون کے اثرات سامنے آ گئے۔آڑھتیوں اور زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ہے،بارش کے باعث آڑھتیوں نے سبزی منڈی کے باہر منڈی لگالی ،

سیکٹری جنرل انجمن تاجران سبزی منڈی صدام اطہر خان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ غائب تاجر سراپا احتجاج ہیں،بارش کے باعث راستے بند ہونے سے سبزیاں منڈی تک نہ پہنچ سکی،بارش کے پانی سے ناقص سبزیاں ہونے کی وجہ سے آڑھتی سبزیاں ضائع کرنے پر مجبور ہیں،سبزیاں انسانوں کی بجائے جانوروں کی خوراک بن گئی،چند گھنٹوں کی بارش سے مرکزی سبزی منڈی تالاب کا منظر پیش کرنے لگی

لاہور کے علاقے راجگڑھ، ساندہ، فیروز پور روڈ، ٹھوکر نیاز بیگ، ماڈل ٹاؤن، ڈیفنس سمیت متعدد علاقوں میں ابھی تک بارشی پانی کھڑا ہے، گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے نکاسی آب کا حکم دیا تھا لیکن ابھی تک پانی نہ نکالا جا سکا، جس کی وجہ سے لاہور کے کئی محلوں میں شہری گھروں میں محصور ہو چکے ہیں.

ٹویٹر حکومت کو یاد دلا دوں لاہور سندھ میں نہیں پنجاب کا دارلحکومت ہے،جو ڈوبا پڑا ہے، حسن مرتضیٰ

لاہور میٹرو ٹریک کے ساتھ بسنے والی شہری آبادی بارش کے بعد مشکلات کا شکار ہے،بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں موجود بزدار سرکار لاپتہ پانی کی نکاسی کیلئے ابھی تک کوئی انتظام نہیں کیا گیا

بارش کے بعد لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا، بیشتر علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہوا ہے، لاہور میں 100سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے

لاہور میں بارش،تاحال گلیوں میں تالاب کا منظر،شہری بزدار سرکار کی جانب سے میٹرو کشتی کے منتظر

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.