fbpx

بارود سے بھری کشتی سعودی عرب میں کتنی بڑی تباہی مچانے والی تھی

بارورد سے بھری کشتی سعودی عرب میں کتنی بڑی تباہی مچانے والی تھی

باغی ٹی وی : سعودی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سعودی نیوی نبحیرہ احمر میں بارود سے لدی اس کشتی کوسراغ لگا کر روکا لیا تھا اور اپنے محاصرے میں لینے کے بعد فورا تباہ کردیا اس سے پہلے کہ وہ کسی پر حملہ کرتی یا نقصان پہنچاتی .

سعودی ذرائع کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس بات کا پتا چلایا جارہا ہے بغیر ڈرائیور کے اس کشتی کو جو کہ بارود سے لدی ہوئی تھی کس نے سعودی عرب کے پانیوں کی طرف روانہ کیا تھا اس کشتی کو استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب پر تباہی مسلط کرنے کی کس نے سازش کی تھی .

خیال رہے کہ جب سے سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن میں‌حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملے جاری ہیں . اس سلسلےمیں آئے روز راکٹ حملے اور ڈرون اٹیک ہوتے رہتے ہیں‌ . اس طرح سعودی عرب پر حوثی باغیوں کی طرف سے کئی طرح سے کاروائیاں کی جاتی ہیں .
واضح رہے کہ یمن میں 2015 سے یمن کی آئینی حکومت کا تختہ حوثی باغیوں نے پلٹ دیا تھا اور اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا . جس کے بعد یمن میں سیاسی بحران یدا وہ گیا تھا . اس کے بعد سعودی قیادت میں عرب اتحاد معرض وجود میں آیا جس کا مقصد اقتدار حوثیوں سے چھین کر آئینی حکومت کو دینا تھا . جبکہ حوثی باغیوں کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے .
سعودی اتحاد یمن کے باغیوں پر حملے کرتا رہ اور حوثی اسے بدلے سعودی عرب میں راکٹ اورڈرون حملے کرتے ہیں .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.