بارشوں کے پیش نظر وزیراعظم کی وزیر اعلی سندھ کو تعاون کی پیش کش

0
21

کراچی  میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کرکے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے، کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا صورتحال پر سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔


وزیراعظم نے کہا کہ کراچی میں موسلادھار بارشوں سے نقصانات پر دکھ ہے، یقین ہے سندھ حکومت وزیراعلیٰ سندھ کی قابل قیادت میں زندگی کو معمول پر لائے گی۔

جیو کے مطابق:وزیراعظم نے این ڈی ایم اےکو صوبائی حکومتوں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ مل کرکام کرنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعظم  نے کہا کہ موسلادھاربارشوں سےعوام کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں اور این ڈی ایم اے کو ہدایت کردی ہے، عوام کے تحفظ اور نقصانات سے حتی الامکان بچاؤ کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں،  وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کی بھرپور مدد کی جائے، متاثرہ عوام کو عارضی پناہ گاہوں اور خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف  کا  کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر دکھ ہے، کرنٹ لگنےجیسے واقعات کے تدارک کے لیے ہنگامی اقدامات  کیے جائیں۔

Leave a reply