برطرف 1613 اساتذہ نے علی امین گنڈا پورسے امیدیں وابستہ کر لیں

0
40
ali ameen gandapur

ڈیرہ اسماعیل خان برطرف 1613 اساتذہ کی آخری امید سردارعلی امین خان گنڈہ پور،گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے ایک پارلیمانی کمیٹی بنائی جس نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی اورصوبائی سرکاری محکموں کے برطرف ہونے والے ملازمین کونوکری پر بحال کیاجائے ، اس گزارشات کے بعد سے سوشل و دیگر میڈیا پر خبر گردش کر رہی ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت کے سابق دور میں محکمہ تعلیم ڈیرہ اسماعیل خان سے برطرف کیے جانے والے1613اساتذہ کو بحال کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ایک سمری منظور کی گئی ہے اس حوالے سے قانونی ماہرین کی جانب سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ایک ایگزیکٹوآڈر کے ذریعے بر طرف اساتذہ کی بحالی ممکن بنا سکتے ہیں ۔

اس خبر کی وجہ سے ایسے برطرف مرد و خواتین اساتذہ جنہیں برطرفی کے بعد سے آج تک دو وقت کی روٹی بمشکل میسر ہے ان کے دلوں میں ایک امید کی کرن جاگ چکی ہے کہ شاید وہ بحال ہو جائیں ان کے دن بھی سنور جائیں ان کے گھروں میں پڑے بھوک افلاس کے ڈیرے ختم ہو جائیں ان کے بچے بھی روکھی سوکھی ہی سہی پر وقت پر ملنے والی روٹی نوالے پیٹ بھر کر کھا سکیں اس وقت ان مجبور اساتذہ کی نظریں سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور پر مرکوز ہیں کیونکہ وہ قائد تحریک انصاف عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شامل ہے ۔ اس سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان سے برطرف کیے جانے والے1613اساتذہ نے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس حوالے سے اپناکردار ادا کریں۔

دوسری جانب سابق پی آراورضوان عباس کی وفات پرزرعی یونیورسٹی میں ایک تعزیت اجلاس اوردعائیہ تقریب منعقدہوئی جس میںوائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمسرورالٰہی بابر(تمغہ امتیاز)رجسٹرار فخر الدین،اسسٹنٹ رجسٹرارزیب القمر،ایڈیشنل رجسٹرارعبدالباسط،،ڈائریکٹرفنانس جوہرزمان انچارج ڈیپارٹمنٹ کمپیوٹرسائنس، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹراحسان،پی آراوشیرازخان،اسسٹنٹ پی آر او نثار تھہیم و دیگرافسران اورپروفیسرزنے شرکت کی ۔ تعزیتی اجلاس میں اللہ پاک سے مرحوم سابق پی آر او رضوان عباس کے درجات بلندی کیلئے خصوصی دعامانگی گئی اورلواحقین کے ساتھ مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیاگیا ۔ تعزیتی اجلاس میں شریک ممبران کاکہناتھا کہ رضوان عباس کی ناگہانی وفات پر انتہائی دکھ اورافسوس ہواہے ۔ہم دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم رضوان عباس کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رضوان عباس انتہائی ملنسار اورخوش اخلاق انسان تھا۔اس کی وفات سے پیداہونے والا خلاپرہونا مشکل ہے۔

رپورٹ، احمد نواز، ڈیرہ اسماعیل خان،

Leave a reply