برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ نئی فری ٹریڈ ڈیل کو معطل کر دیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی سفیر کو اس فیصلے سے آگاہ کرنے کے لیے دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔
گیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ غزہ میں لاکھوں شہری قحط کے خطرے سے دوچار ہیں، جو ایک افسوسناک اور ناقابل قبول صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں 11 ہفتوں سے انسانی امداد کی ناکہ بندی ایک ظالمانہ اقدام ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کریں۔ لیمی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے انسانی امداد روکنا اور عالمی شراکت داروں کے تحفظات کو نظرانداز کرنا ناقابل دفاع ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا پہلے ہی اسرائیل کو خبردار کر چکے ہیں کہ اگر انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹیں برقرار رہیں، تو سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق