برطانیہ کی ایران کے خلاف سیکیورٹی کونسل میں شکایت

برطانیہ نے سیکیورٹی کونسل میں اپنے جہاز کو ایرانی قبضہ میں لیے جانے پر شکایت کی ہے.
تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے برطانوی پرچم بردار بحری جہاز ایرانی مچھیروں کی کشتی سے نہیں ٹکرایا۔ یاد رہے کہ ایران نے اس واقعہ کو بنیاد بنا کر برطانوی جہاز پر قبضہ کر لیا تھا۔

سیکیورٹی کونسل کے نام اپنے خط میں برطانیہ کا کہنا تھا کہ سلطنت آف عمان کی بحری حدود میں ایران کی ایک کشتی برطانوی جہاز کے قریب آئی جو تہران کی جانب سے غیر قانونی تصرف کے زمرے میں آتا ہے۔

خط کے مطابق بین الاقوامی سمندری راستوں میں جہازوں کو دھمکانے جیسے واقعات تناؤ میں اضافے کا باعث ہیں اور انہیں کسی طور پر جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ حالیہ پیش رفت انتہائی پریشان کن ہیں۔ صورت حال کا تقاضہ ہے کہ حالات کو پرسکون رکھا جائے۔

اس سے قبل برطانوی اخبار ’’ڈیلی ٹیلی گراف‘‘ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ برطانوی وزراء برطانوی خلیج میں برطانوی پرچم بردار جہاز کو روکنے کی پاداش میں ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

Comments are closed.