برطانیہ نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان کردیا

0
29

برطانیہ نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی : برطانیہ نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ احساس ذمہ داری کے ساتھ اسلحہ کی فروخت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

لندن نے یہ بات زور دے کر کہی کہ وہ اسلحہ کی فروخت کے وقت بین الاقوامی قوانین کی کڑی پاسداری کو یقینی بناتا ہے۔

واضح‌ رہے کہ امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے سابق صدر کی پالیسی کا جائزہ لینے کی غرض سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اسلحے کی فروخت عارضی بنیادوں پر روک دی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن نے اپنی پہلی بریفنگ میں بتایا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اسلحے کی فروخت کی پالیسی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جائزے کا مقصد ہماری حکومت کے اہداف کو جدت بخشنے اور خارجہ پالیسی کو مؤثر بنانے کے عمل کو یقینی بنانا ہے اور اس وقت ہم ایسا ہی کر رہے ہیں۔

Leave a reply