برطانیہ نے شام کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان شامی صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سامنے آیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے دمشق کے دورے کے دوران اس اہم پیش رفت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے کے تنازع کے بعد شامی عوام کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے، اور برطانیہ نئی شامی حکومت کو مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کی تعمیر میں مدد دینا چاہتا ہے۔
ڈیوڈ لیمی کا یہ دورہ شام کے عبوری صدر احمد الشراع سے ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ شامی ایوانِ صدر کے مطابق یہ ملاقات دمشق میں ہوئی، جہاں وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے بھی برطانوی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔احمد الشراع کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور علاقائی و عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ پیش رفت برطانیہ اور شام کے درمیان تعلقات میں ایک اہم موڑ تصور کی جا رہی ہے، جو برسوں کے سفارتی تعطل کے بعد دوبارہ بحال ہو رہے ہیں۔
چلاس میں گرمی کا 28 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
افغان بورڈ نے پاکستان کے ساتھ سہ ملکی ٹی20 سیریز کی تصدیق کر دی
کراچی، گرنے والی عمارت کے ملبے تلے افراد کی تلاش جاری، متاثرہ خاندانوں کی امیدیں قائم
نئے مالی سال میں متوسط طبقے کی گاڑیاں مہنگی، لگژری گاڑیاں سستی
فضائی نگرانی کی صلاحیت ، پاکستان کا چین سے KJ-500 طیارہ خریدنے کا فیصلہ
روسی تیل بھارت کے لیے اب سستا سودا نہیں رہا، رعایتیں کم ہونے لگیں