برطانوی تیل بردار جہاز "اسٹینا امپیرو” تا حال ایرانی قبضے میں
برطانوں اہلکاروں کے مطابق برطانوی تیل بردار جہاز "اسٹینا امپیرو” تا حال ایرانی قبضے میں ہے.، اسے چھوڑ ے جانے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے.، برطانوی حکام نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کےجہاز اور عملے کو فوری ان کے حوالے کیا جائے.
رطانوی دفتر خارجہ نے پیر کے روز ‘العربیہ’ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی طرف سے قبضے میں لیا گیا برطانوی تیل بردار جہاز "اسٹینا امپیرو” اور اس کا عملہ بدستور ایران کی غیرقانونی حراست میں ہے۔ اسے چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے تہران سے مطالبہ کیا کہ وہ جہاز اور اس کے عملے کو فوری طور پر رہا کرے۔
دوسرے طرف ایرانی سفیر حمید بعیدی نژاد نے ‘ٹویٹر’ پر کہا ہے کہ عدالتی اور قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد برطانوی جہازکو چھوڑ دیا گیا ہے۔
واضحرہے کہ اس سے قبل خلیج فارس کے آبنائے ہرمز میں سپاہ پاسداران انقلاب کے فوجیوں نے ایک اور برطانوی آئل ٹینکر کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔الزام یہ تھا کہ اس نے بین لاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے.
برطانوی تیل بردار جہاز کو کون سی ایرانی نیوی یونٹ نے یرغمال بنایا؟جانیےرپورٹ میں
معروف برطانوی جریدے انڈی پنڈنٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ایران نے دوسرے برطانوی آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میںلے لیا ہے،ایران نے بھی ایسا ہی دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاسداران انقلاب نے خلیج میںایک برطانوی آئل ٹینکر اپنی تحویل میں لے کر اس میں سوار تمام اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے.