بھارتی فضائیہ کاطیارہ گر کر تباہ

0
27

بھارتی فضائیہ کاطیارہ گر کر تباہ
باغی ٹی وی :بھارت کی فضائیہ اپنی روایت کے جاری رکھے ہوئے .بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ میں بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود پائلٹ ہلاک جبکہ دو کیڈٹس زخمی ہوگئے۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان کمانڈر جی ایس چیمہ کے مطابق تربیتی طیارے نے پٹیالہ ایوی ایشن کلب ایئرپورٹ سے 11 بج کر 30 منٹ پر اڑان بھری۔انہوں نے بتایا کہ اڑان بھرتے ہی کچھ دیر بعد طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود پائلٹ ہلاک ہوگیا۔بھارتی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ عرصے کے دوران کئی بھارتی طیارے حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔ اکتوبر میں ایک تربیتی طیارہ تیلنگانہ ریاست میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔طیارے حیدرآباد کی ایوی ایشن اکیڈمی کے پائلٹس پراکاش ویشال اور امنپریت کور اڑا رہے تھے جو کہ زیرتربیت تھے۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز بھرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا جس کے کچھ دیر بعد مقامی پولیس نے حادثے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس سے قبل تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد سے ایک سو کلومیٹر دور ضلع وقار آباد میں پیش آنے والے حادثہ میں طیارے کے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے، بھارتی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالہ سے بتایا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے نے ضلع کے سلطان پور گاؤں کے کپاس کے کھیت میں گرنے سے پہلے 15 منٹ تک اسی علاقہ میں چکر لگائے، بتایا گیا ہے کہ بے قابو ہونے والے اس طیارہ کے گرنے سے پہلے اس میں آگ بھی لگی تھی،

Leave a reply