بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے زخمی بچوں کی عیادت کی اور دہشت گردی کے خلاف دوٹوک موقف اپنایا۔
باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حملے میں زخمی آٹھ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ بھارتی پراکسیز کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔ "پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.شہباز شریف نے کہا کہ بلوچ اور پشتون عوام نے دہشتگردی کو مسترد کر دیا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے اور انہیں انجام تک پہنچایا جائے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حملے کو "بھارتی سرپرستی میں ہونے والی کارروائی” قرار دیا اور کہا کہ بھارت ریاستی پالیسی کے تحت پراکسیز کا استعمال کر رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔اس موقع پر موجود وفاقی وزرا نے بھی بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ "بھارت خطے میں عدم استحکام کا مرکز بن چکا ہے، اور اب اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ خضدار میں آج صبح اسکول بچوں کو لے جانے والی بس پر خودکش حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملہ آور نے خود کو بس کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔ شہید ہونے والی طالبات میں ثانیہ سومرو (چھٹی جماعت)،حفظہ کوثر (ساتویں جماعت) اور عیشا سلیم (دسویں جماعت) شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق متعدد زخمی بچوں کی حالت نازک ہے، اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
چین کا دورہ کامیاب ، پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں: اسحاق ڈار
کالعدم بی ایل اے کا گرفتار کارندہ ریمانڈٍ پر پولیس کے حوالے
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد کو 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف
سپریم کورٹ کی بڑی پیش رفت: سزائے موت کی تمام اپیلیں نمٹا دی گئیں
کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی، 37 کروڑ روپے کی ممنوعہ ادویات ضبط