بس کھائی میں گرنے سے بچوں سمیت 18 جاں بحق

0
75

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے

آزادکشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 18 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، بس منجیاڑی کے قریب کھائی میں گر گئی تھی، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق بس راولاکوٹ سے کوٹلی جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا،۔ جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، بس حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں چھ زخمیوں کو کوٹلی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں 18 اموات ہوئی ہیں جاں بحق افراد اور زخمیوں کو کوٹلی اسپتال منتقل کر دیا گیا

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر عبد القیوم نیازی نے حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس کیا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر نے انتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آزاد کشمیر کے علاقے پلندری کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Leave a reply