لاہور:پنجاب میں بسنت کے تہوار سے قبل پتنگ اور ڈور بنانے والوں، فروخت کنندگان اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی باضابطہ رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے پتنگ سازی، ڈور سازی اور ان کی خرید و فروخت کے لیے جامع ضابطہ کار تشکیل دے دیا ہے، جس کے تحت تمام افراد اور اداروں کے لیے مخصوص فارم لازمی قرار دیئے گئے ہیں، پتنگ یا ڈور بنانے، بیچنے یا خریدنے کے لیے فارم اے جمع کرانا ضروری ہوگا جبکہ تصدیق شدہ افراد کو سرکاری سرٹیفکیٹ فارم بی کے ساتھ جاری کیا جائے گا،جبکہ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کی رجسٹریشن کے لیے فارم سی اور فارم ڈی مقرر کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے ان کی سرگرمیوں، ارکان اور انتظامی ڈھانچے کی مکمل تفصیل حاصل کی جائے گی۔
محکمہ داخلہ حکام کے مطابق ڈوراور پتنگ کا سائز، میٹریل اورمعیارشیڈول ون کے مطابق مقررکیا جائے گا جبکہ غیر معیاری، کیمیکل یا دھاتی ڈور کی تیاری اورفروخت مکمل طورپرممنوع ہوگی، رجسٹرڈ ایسوسی ایشنز ضلعی انتظامیہ خصوصاً ڈپٹی کمشنرکی نگرانی میں بسنت کے انتظامات میں معاونت کریں گی تاکہ تہوارمحفوظ اورمنظم اندازمیں منایا جا سکے، ضابطہ کارکی خلاف ورزی پررجسٹریشن منسوخ کرنے کیساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے،محفوظ بسنت کے لئے ضابطہ کار کے پہلے مرحلے کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ اگلے مراحل پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔
چین:سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو رشوت لینے پر سزائےموت
اوکاڑہ: ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی انتظامات کی چیکنگ، اسسٹنٹ کمشنر کا متعدد علاقوں کا دورہ








