بشیر میمن دہرے کردار کے مالک: سیاسی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کی منصوبہ بندی میں ملوث نکلے

0
70

اسلام آباد: بشیر میمن دہرے کردار کے مالک: سیاسی رہنماؤں کیخلاف کارروائی کی منصوبہ بندی میں ملوث نکلے ،اطلاعات کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن خود سیاسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی کی منصوبہ بندی میں ملوث نکلے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے این ایچ اے پراجیکٹس کی تحقیقات کا معاملہ ایف آئی اے کو دیا تھا، بشیر میمن خود پراجیکٹس میں بے ضابطیوں کی تحقیقات کررہے تھے، انہوں نے تحقیقات کے دوران بے ضابطیوں کی تصدیق کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2007 سے 2010 کے درمیان تعمیر سڑکوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا، ایف آئی اے نے خط لکھا تھا کہ الپوری، بشام این 90 کی تعمیر نو سے متعلق تحقیقات کی جائیں، بشیر میمن نے تحقیقات کے بعد بے ضابطگیوں، قومی خزانے کو نقصان کی تصدیق کی۔

بشیر میمن نے انکوائری کے بعد حکومت کو خط لکھ کر بے ضابطگیوں سے آگاہ کیا، ایف آئی نے لکھا کہ کنٹریکٹر نے 2010 سیلاب سے پہلے 33 فیصد کام کا دعویٰ کیا، تحقیقات میں پتا چلا کہ کنٹریکٹر نے صرف 15 فیصد کام مکمل کیا تھا۔

ایف آئی اے نے خط میں تجویز دی کہ کنٹریکٹر کے حتمی بل سے 18 فیصد کٹوتی کی جائے، خط میں بتایا گیا کہ این ایچ اے افسر، کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، بشیر میمن کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ ایک کمپنی امیر مقام کے بیٹے کی بھی ہے۔

بشیر میمن نے لیگی رہنما امیر مقام کے خلاف کارروائی کی تجویز دی، حکومت نے بشیر میمن کو گرفتاری کی بجائے ریکوری کرنے کہا لیکن بشیر میمن نے متعدد بار امیر مقام کے خاندان کی گرفتاری پر اصرار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں امیر مقام کے بیٹے اشتیاق احمد کے خاندان کی گرفتاری پر اصرار کیا گیا تھا، حکومتی ہدایت کے بعد بڑے پیمانے پر رقم بھی ریکور کی گئی تھی

یاد رہے کہ بشیرمیمن کی شخصیت کے دوسرے چہرے سے سب سے پہلے باغی ٹی وی نے نقاب اتارتے ہوئے اس شخص کے منی لانڈرنگ کے عالمی گروہوں سے تعلقات کا انکشاف کیا تھا ،

بشیر میمن اس عالمی گینگ کواپنے دورمیں مکمل لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے رہے اوراس حوالے سے بشیرمیمن کے اس کردار کا اظہاراورثبوت اس عالمی گینگ کے ساتھ دن رات ایک ہی ٹبیل پراکھٹےکھانا کھانا اوردیگرمعاملات میں میل جول تھا

Leave a reply