مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ : ڈپٹی کمشنر کی سبزی منڈی کا دورہ، گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض) ڈپٹی کمشنر محمد...

سیالکوٹ :پولیس کی بڑی کامیابی، 40 وارداتوں میں ملوث طلحہ عرف کدو گینگ گرفتار

سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض )سیالکوٹ پولیس...

اوچ شریف: اغوا کار مہمان،7 روزبعد بھی لڑکی بازیاب نہ ہوسکی

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) پولیس کی...

ملک ریاض کے خلاف کارروائی،بحریہ ٹاؤن کی جائیداد سیل

قومی ادارۂ احتساب (نیب) نے بحریہ ٹاؤن...

بشیرمیمن سمیت ظلِ سبحانی کی تمام باقیات حکومت کےخلاف سازشیں کررہی ہیں:فردوس عاشق اعوان

لاہور: معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت عوام کو رمضان پیکیج کے تحت ریلیف دینے اور پرائس کنٹرول میکانزم پر سختی سے عملدرآمد کیلئے متحرک ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار روزانہ کی بنیاد پر آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کی سپلائی و طلب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ رمضان پیکیج اور سبسڈی کا فائدہ ہر حال میں عوام تک پہنچایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آج اپنے ایک بیان میں کیا۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کے ذمہ داران کو قیمتوں میں استحکام کیلئے فلور ملز ایسوسی ایشن سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔قیمتوں میں ناجائز اضافہ قابل قبول نہیں۔ گراں فروشوں کے خلاف 31ہزار کارروائیاں کی گئی ہیں۔ 2ہزار سے زائد مقدمات کااندراج، 5 کروڑ سے زائدجرمانہ عائد کیاگیاہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مرضی کا عہدہ نہ ملنے کی بھڑاس حکومت پر جھوٹے الزام لگا کر نکال رہے ہیں۔بشیر میمن کے الزامات جھوٹ کی کہانیاں اور خبروں میں زندہ رہنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ بیوروکریسی و دیگر اداروں میں موجود کرپٹ ظل سبحانی کی باقیات حکومت مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جمہوری اصولوں کے مطابق امور حکومت چلاتے ہوئے دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کو عملی شکل دے رہے ہیں جو جعلی راجکماری اور کرپٹ ظل سبحانی گینگ کو بالکل قبول نہیں۔ بشیر میمن کے الزامات سیاسی عناد پر مبنی ہیں۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے ایسے الزامات سے ادارے کو بدنام کر رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوش عاشق نے کہاکہ جعلی راجکماری یادرکھے کہ اب دھونس دھمکی کا دور گزر گیا۔چاہے کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو،قانون کے سامنے جوابدہ ہوگا۔نااہل سابق حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا لیکن پی ٹی آئی کی حکومت حقیقی بنیادوں پر ملکی معیشت مضبوط کر رہی ہے۔مہنگائی میں روزبروز کمی آ رہی ہے مگر جعلی راجکماری عوام کو اتنے بڑے ریلیف پر کہاں سکھ کا سانس لے سکتی ہے۔