بشیرمیمن شکریہ آپ نےاپناظاہرکردیا:اس عمرمیں جھوٹ اوربہت بڑا:اللہ سے معافی مانگیں:فروغ نسیم

0
27

اسلام آباد:بشیرمیمن شکریہ آپ نےاپناظاہرکردیا:اس عمرمیں جھوٹ اوربہت بڑا:اللہ سے معافی مانگیں:اطلاعات کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کی طرف سے حکومت پرلگائے گئے سفید جھوٹوں پرپاکستانی سیاست کا ایک شفاف چہرا ، معزز اورمحترم شخصیت ڈاکٹرفروغ نسیم نے بڑی بات کہہ دی ہے

 

وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس عمر میں ایک شخص کی ذات کوفائدہ دینے کے لیے اس قدرسفید جھوٹ بولے گا میں زندگی بھرمیں ایسا تصورنہیں کرسکتا تھا

فروغ نسیم نے کہا کہ بشیرمیمن نے اپنی عاقبت نوازشریف کی محبت میں جھوٹ بول کرتباہ کردی ، اللہ سے معافی مانگیں اورآئندہ کسی کےلیے استعمال نہ ہونے کا اللہ سے عہد بھی کریں

 

وزیر قانون نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بشیر میمن کے لگائے گئے ‘بے بنیاد الزامات’ کی تردید کی۔انہوں نے کہا کہ میں نے بشیر میمن سے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے بارے میں کسی بھی معاملے پر کبھی بات نہیں کی۔

فروغ نسیم نے کہا کہ اعظم خان، شہزاد اکبر اور بشیر میمن کبھی بھی ایک ساتھ میرے دفتر نہیں آئے۔

انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران، اعظم خان یا شہزاد اکبر نے کبھی مجھ سے یہ نہیں کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں بشیر میمن سے کوئی بات چیت کریں۔

 

ڈاکٹرفروغ نسیم نےکہا کہ بشیرمیمن نے تھوڑے ہی عرصے میں چارباریہ الزامات عائد کیئے اوراس وقت کیے جب نوازشریف سخت مشکل میں ہوتےہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی جلد دیکھ لیں گے کہ بشیرمیمن کس کا میمنا تھا

Leave a reply