بشیرمیمن کادوسراچہرہ:بین الاقوامی منی لانڈرنگ گینگ کی مدد،تحفظ،یاری اورحصےداری:تہلکہ خیزانکشافات

0
34

لاہور:بشیرمیمن کادوسراچہرہ:بین الاقوامی منی لانڈرنگ گینگ کی مدد،تحفظ،یاری اورحصےداری عیاں ہوگئی،اطلاعات کے مطابق سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن جوکہ شریف فمیلی کومختلف مواقع پرآکسیجن فراہم کرتے رہتے ہیں او پچھلے چھ ماہ سے ایسے بیانات داغ رہے ہیں ، بشیرمیمن اصل میں کیا ہیں اوریہ کس عالمی مافیا کا حصہ رہے ہیں اس حوالے سے تہلکہ خیزانکشافات سامنے آئے ہیں‌

 

        

بشیرمیمن جوکہ ڈی جی آیف آئی اے رہے ہیں اس دوران منی لانڈرنگ کے عالمی گینگ کوتحفظ دینے کے حوالے سے جانے جاتے رہے ہیں‌، بشیرمیمن جوکہ بظاہرایک بڑے غیرسیاسی اورہونہارافسر نظرآتے ہیں مگران کی خفیہ زندگی کے پہلووں پرنظردوڑائی جائے تویہ ایک عالمی مافیا گروہ کے حصے داراورپاکستان میں ایف آئی اے کے ذریعے ان کوتحفظ دینے والے ماسٹرمائنڈ کے طورپربھی جانے جاتے ہیں

 

 

ویسے توان کے خلاف کافی ثبوت ہیں کہ بشیرمیمن نے منی لانڈرنگ کے عالمی گروہوں کی سرپرستی کی مگرایک ایسا کیس بھی سامنے آیا ہے جس میں بشیرمیمن کی ہمدردیاں اورایف آئی اے کے ذریعے اس عالمی گینگ کوتحفظ دینے کے کافی مضبوط ثبوت بھی ملے ہیں

اس حوالے سے باغی ٹی وی کو تحقیقاتی مشن کے دوران کچھ ایسے ثبوت ملے ہیں کہ جن کوٹھکرانا یا غلط کہنا ایسے ہی ہے جیسے چڑھتے سورج کی روشنی کا انکارکرنا ہے

باغی ٹی وی نے اس حوالے سے اپنی تحقیقات کے دوران کچھ ایسے عناصرکی خفیہ سرگرمیوں اورمنی لانڈرنگ کے متعلق حقائق کی تصدیق کے لیے اہم ذرائع کے سے اہم دستاویزات حاصل کیں ہیں

ان دستاویزات میں اس بات کے ناقابل تردید ، ناقابل تکذیب ایسے حقائق سامنے آئے ہیں جن سے واضح پتاچلتا ہے کہ بشیرمیمن عالمی گینگ کوپاکستان میں تحفظ دینے کے حوالے سے ایف آئی اے کی طرف سے مکمل تعاون کرتے ہوئے نظرآتے ہیں

 

باغی ٹی وی کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق بشیرمیمن ایک ایسے خطرناک گروہ کا حصہ اوران کوتحفظ دینے کے بدلے میں حصہ دارہیں جس گروہ کے خلاف پاکستان ، ناروے سمیت کئی اورملکوں میں منی لانڈرنگ اوردیگرایسے جرائم کے حوالے سے ایف آئی آرز درج ہیں

 

اس گروہ کے ایک اہم رکن ، ناروے اورپاکستان میں گینگ کی سربراہی کرنے والے سرغنہ عمرفاروق ظہوربھی ہیں جن پرناورے ، سوٹزرلینڈ ، ترکی اورپاکستان میں منی لانڈرنگ اوراغوا کے مقدمات درج ہیں

 

بشیرمیمن کے اس گروہ کے افراد سے براہ راست تعلقات ہیں اوران سے حاصل ہونے والی آمدنی کو خاندان کے مختلف افراد کے اکاونٹس میں بھیجنے کے بھی اشارے ملے ہیں‌

 

بشرمیمن نے اس گینگ سے کیا مراعات حاصل کیں اس حوالے سے مبینہ طورپربشیرمیمن کوملنے والی سہولیات سے اس کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے اوران مراعات اورسہولیات کی بنیاد پراحاطہ بھی کیا جاسکتا ہے

 

باغی ٹی وی کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بشیرمیمن عمرفاروق ظہورکےلیے ایک سہولت کارکے طورپرکام کرتے ہوئے نظرآتے ہیں

 

 

عمرفاروق ظہورجس پرمنی لانڈرنگ ، فراڈ اورکرپشن کے ترکی ، سوٹزرلینڈ ، ناروے اورپاکستان میں مقدمات درض ہیں ، بشیرمیمن کے جگری یارکے طورپربھی مشہورہیں

 

اس حوالے سے مختلف واقعات اورحقائق کا جائزہ لیا تومعلوم ہوا کہ عمرفاروق اسی بشیرمیمن کے تعاون سے نادررا کا ریکارڈ تبدیل کرکے بچوں کواغواکرکے دبئی پہنچانے میں کامیاب ہوا ہے

ذرائع کے مطابق بشیرمیمن نے عمرفاروق ظہورجوکہ ناروے ، ترکی ، سوٹزرلینڈ اورپاکستان کومطلوب ہیں اس وقت دبئی میں قیام پزیرہے

 

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بشیرمیمن کے عمرفاروق ظہوراوراس گینگ کے دیگرافراد سے مسلسل ٹیلی فونک رابطے بھی رہے ،

 

مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والے شواہد کی بنا پریہ کہا جاسکتا ہے کہ بشیرمیمن کے اس گینگ کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا تھا اوروہ اس گینگ سے بہت زیادہ مستفید بھی ہوئے اس حوالے سے جوثبوت بشیرمیمن کی اس گینگ اوراس کے سربراہ کے ساتھ محبت اورحصے دارے کے ملے ہیں ان میں سب سے مضبوط ثبوت ایک ایسا گروپ فوٹو ہے جس کے بعد بشیرمیمن نے نادرا کا ریکارڈ تبدیل کرنے اورجعل سازی کرنے میں عمرفاروق ظہور کی مدد کی

اس کے علاوہ کچھ ایف آئی آرز کی کاپیاں بھی ہیں جن سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بشیرمیمن ایک کرپٹ اورمنی لانڈرنگ کرنے والے اس گروہ اوراس گروہ کے سرغنہ سے گہرے تعلقات ہیں ،

ان حقائق کے بعد اب متلعقہ اداروں کی ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ وہ بشیر میمن کے اس گروہ سے تعلقات اوررابطوں‌ کے ساتھ اورمدد کے بدلے مراعات کا جائزہ لے اورقوم کے سامنے اصل حقائق پیش کرے

 

حکومت کی یہ بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بشیرمیمن کے جگری یار، حصے دارعمرفاروق ظہورکے کالے کرتوت ، منی لانڈرنگ ،فراڈ اوراغواسمیت تمام جرائم اوران جرائم کے خلاف ناروے ، ترکی ، سوٹزرلینڈ اورپاکستان میں درج مقدمات کا جائزہ لے کرعوام کواصل حقائق سے آگاہ کرے

 

Leave a reply