fbpx

بشیرمیمن کا یوٹرن،الزامات واپس لے لیے:کس نے استعمال کیا:مضبوط سیاسی مافیا کی طرف اشارے جانے لگے

اسلام آباد:بشیرمیمن کا یوٹرن،الزامات واپس لے لیے:کس نے استعمال کیا:مضبوط سیاسی مافیا کی طرف اشارے جانے لگے ،اطلاعات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے وزیراعظم اور حکومت پر عائد کیے جانے والے الزامات واپس لے لیے۔

دوسری طرف بشیرمیمن کے بارباریوٹرن لینے پرجہاں ن لیگ پریشان ہےوہاں دوسری طرف حکومت مطئمن دکھائی دیتی ہے ،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے نے اپنے الزامات واپس لے لیے۔

انہوں نے لکھا کہ ’بشیر میمن گزشتہ کئی روز سے مسلسل جھوٹ بول رہے تھے، جیسے ہی انہیں ملوں کا حسان دینا پڑا تو انہوں نے خود ہی اپنا بیان واپس لے لیا‘۔

 

 

 

انہوں نے بتایا کہ ’بشیرمیمن نے اپنےالزامات واپس لےلیے‘۔ شہباز گل نے مزید لکھا کہ ’وزیراعظم عمران خان کا اللہ پرایمان ہے اور وہ محمد ﷺ کے سچے عاشق ہیں، اس لیے اللہ اُن کی حفاظت کرتا ہے‘۔

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا،جس میں اُن کاکہنا تھاکہ ’وزیراعظم کی ذات پرالزام لگائیں،ہیڈلائنزبنائیں اور پھریوٹرن لےلیں‘۔

 

 

فواد چوہدری نے لکھا کہ ’کسی چینل کو اس بات پر تاکید کرو تو انہیں میڈیا کی آزادی میں خطرہ اور مہمان سےپوچھو تو وہ سیاسی انتقام کا نعرہ لگا دیتا ہے‘۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ اب اس قسم کے سلسلے کو فوری بند ہوجانا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.