بستی ملوک نجی کمپنی میمن موٹر ز کی جانب سے سیفٹی سیمینار کا انقاد

0
24

بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )نجی موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی میمن موٹرزکے اشتراک سے موٹروے پولیس بیٹ نمبر19بستی ملوک نے روڈ سیفٹی سیمینارکا اہتمام کیا جس میں ایس ایس پی موٹروے چوہدری ندیم اشرف وڑایچ،ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،ایڈمن موٹروے پولیس ملک اللہ بخش بھٹی، آپریشنل آفیسروقار جیلانی،سی او انچارچ رانا ارشداور منیجر سپر سٹار موٹرسائیکل اڈا صادق والا ملک سلیم بھٹہ بھی موجود تھے روڈ سیفٹی سیمینارکا آغاز فیکٹری ورکرز نے تلاوت قرآن پاک وحمد،نعت سے کیا جس کے بعد ایس ایس پی موٹروے پولیس چوہدری ندیم اشرف وڑایچ نے فیکٹری ورکرزودیگر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہلمنٹ کا استعمال لازمی کریں یہ ضروری نہیں کے آپ لوگ موٹروے پر سفر نہیں کررہے تو ہلمنٹ کا ستعمال بھی نہ کریں بلکہ ہلمنٹ کو اپنے موٹرسائیکل کی کٹ شمار کریں اور گلی محلے یا لنک روڑز پر جاتے ہوئے بھی ہلمنٹ لازمی آپ کے سر پر ہونا چاہے ہر موٹرسائیکل کے پٹرول ٹینکی پر یہ واضح لکھا ہوتا ہے کہ دوران سفر ہلمنٹ کا استعمال انتہائی ٖضروری ہے اپنے خطاب میں ندیم اشرف وڑائچ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیغام ” موٹروے پولیس کا مشن محفوظ سفر” کو ہر شہری تک پہنچانے میں صحافی برادری اہم کردار ادا کر رہی ہے تقریب کے اختتام پر میمن موٹروزکے تعاون سے فیکٹری ورکرز، شہریوں اور صحافیوں میں فری ہلمنٹ تقسیم کیئے گئے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی

Leave a reply