بستی ملوک سیاست دانوں سے تنگ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقے کے کام خود کرنا شروع کر دیے

0
63

بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) سیاستدانوں سے تنگ آ کر مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا شروع کردیا جس کے لئے موضع ترگڑھ کے چند نوجوانوں نے ترگڑھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے نام سے ایک فلاحی تنظیم کی بنیاد رکھی جس کے ممبران تنویر رضا۔علی شان۔ناصر محمود۔شاہد یامین۔لئیق الرحمن۔محمد آصف یوسف۔عابد حسین۔محمد عمران۔محمد یامین۔محمد کاشف۔امانت علی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پورا علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا لیکن منتخب نمائندگان نے الیکشن کے بعد عوام کا حال تک پوچھنا گوارہ نہ کیا تو ترگڑھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے باہمت نوجوانوں نے اپنی مدد آپ سے گلیوں ونالیوں کی صفائی اور مرمت،رات میں آنےجانے والوں کی سہولت کےلئے سٹریٹ لائٹس، غریب اور مستحق بچوں کی امداد اور نالیوں کے اوپر لوہے والے جنگلوں کی ویلڈنگ وغیرہ بہت سے کام کروا چکے ہیں جبکہ مزید کام بھی کئے جارہے ہیں ترگڑھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے ان کاموں کی وجہ سے اہلیان علاقہ نے کسی حد تک سکون کا سانس لیا ہے۔ ترگڑھ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے تمام ممبران کا کہنا تھا کہ ہماری کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی وابستگی نہیں ہے ہم انشاء اللہ اسی طرح اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقے میں فلاحی کام جاری رکھیں گے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

Leave a reply