اسلام آباد:مخصوص صحافیوں کو پریس کانفرنس میں بلانے پر بیٹ رپورٹرز کا عمران خان کو احتجاجی خط ،اطلاعات کے مطابق جیو کے نیوزرپورٹر وقار ستی نے سابق وزیراعظم سے شکوہ کرتے ہوئے خط لکھاہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس میں صرف پسندیدہ اور چاپلوس صحافیوں کوبلاتے ہیں
وقار ستی کہتےہیں کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ، اپنے پسندیدہ صحافیوں کو کیوں ہی بلایا جاتا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرٹ پر سوالات کرنےوالوں کونظر انداز کرنےکےخلاف پاکستان کے 15سے زائد TVچینلزکے پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز نے پی ٹی آئی کی کوریج کےبائیکاٹ کااعلان کردیااوراس بارےعمران خان کوخط بھی لکھ دیاہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پریس کانفرنس میں صرف پسندیدہ اور چاپلوس صحافیوں کوبلانےاور میرٹ پر سوالات کرنےوالوں کونظر انداز کرنےکےخلاف پاکستان کے 15سے زائد TVچینلزکے پی ٹی آئی بیٹ رپورٹرز نے پی ٹی آئی کی کوریج کےبائیکاٹ کااعلان کردیااوراس بارےعمران خان کوخط بھی لکھ دیاہے۔👇 pic.twitter.com/IRxiDXDJNf
— waqar satti 🇵🇰 (@waqarsatti) June 21, 2022
ادھراس سے پہلے وقار ستی نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے خطاب کے حوالے سے اپنے جزبات کا اظہار کیا اورکہا کہ بلاول بھٹو کاانتہائی پر اعتماد خطاب واضع پیغام ہے کہ حکومت عوام کو مسائل سے نکالنے کے لیےپرامید ہےاور مصمم ارادہ رکھتی ہےکہ مہنگائی کے جن کو جلد از جلد بوتل میں بند کیا جائے ۔دوسرے لفظوں میں یہ کہ خان صاحب جلدانتخابات کو اب بھول جائیں۔
وقار ستی نے بلاول کی تقریرپرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے خطاب سے ایسا کیوں محسوس ہو رہا کہ عمران خان کی گرفتاری عمل میں لائے جانے والی ہے ؟
کیا ایسا ہو سکتا ہے ؟ وقار ستی مزید کہتے خطاب میں بلاول بھٹو کا زور تو نشہ خانہ کے حوالے سے تھا اس کے بعد ان کا اشارہ گوگی ، پنکی اور پنجاب کے معاملات بھی تھے۔