بطور میزبان عامر لیاقت کی میزبانی سے متاثر ہوں:فہد مصطفی

اداکار و پرڈیوسر فہد مصطفی نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئیڈیا نہیں تھا کہ عامر لیاقت اتنی جلد ی چلے جائیں گے اور ہمیں یہ دن بھی دیکھنا پڑے گاکہ جب ہم کہیں گے کہ عامر لیاقت ہم میں نہیں رہے ۔فہد مصطفی نے مزید کہا کہ میں کیا ہر کوئی عامر لیاقت حسین کا پرستار رہا ہے ۔ہم نے جب میزبانی کا کیرئیر شروع نہیں کیا تھا تو جو اس شعبے میں سب سے زیادہ نام کما رہا تھا وہ تھا عامر لیاقت ۔ عامر لیاقت کو دیکھ دیکھ کر ہم نے میزبانیسیکھی اور ان کو شوز کی میزبانی سے جتنی شہر ت ملی اسکی کہیں کوئی مثال نہیں ہے ۔ہم جیسے لوگ انہیں میزبانی کے شعبے میں فالو کرنا چاہتے تھے اور ہم نے کیا بھی ۔مجھے یہ کہنے میں بالکل بھی شرم نہیں ہے کہ وہ ہم سب کے لئے مثال تھے ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین گزشتہ روز اپنے کمرے میں تشویشناک حالت میں پائے گئے ان کو ہستپال لیجایا گیا تو وہ دنیا سے جا چکے تھے ۔ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنہ کرنے کے بعد موت کی تصدیق کی ۔عامر لیاقت گزشتہ کچھ عرصے سے کافی ڈپریشن میں تھے وہ نہ کسی سے مل رہے تھے نہ کسی کے رابطے میں تھے ۔ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کے ساتھ معاملات کافی حد تک بگڑ چکے تھے دانیہ نے ان کی کچھ پرائیویٹ وڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کیں جن کے بعد وہ کافی ٹوٹ گئے تھے اس معاملے پر خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن مرنے سے پہلے ایک آدھ وڈیوسوشل میڈیا پر لگا کر لوگوں سے انٹریکشن کیا ۔

Comments are closed.