اسلام آباد: بزرگ شہری پر تشدد کے معاملہ میں معززین علاقہ نے صلح کرادی، پولیس کا موقف
اسلام آباد، شہزاد ٹاون میں بزرگ شہری پر تشدد کے معاملہ میں معززین علاقہ نے صلح کرادی، پولیس کا موقف۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق: واقعہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں پیش آیا جہاں دوگروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ دونوں طرف سے افراد زخمی تھے، پولیس نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں سے بغرض قانونی کارروائی درخواست وصول کی اور تھانہ منتقل کیا. اسلام آباد پولیس کا بتانا ہے کہ: دونوں فریقین کے معززین نے باہمی رضا مندی سے امن برقرار رکھنے کیلئے اللہ کی رضا کی خاطر صلح صفائی کرلی اور آئندہ امن و عامہ میں خلل نہ ڈالنے کی یقین دہانی بھی اسلام آباد پولیس کو کروائی۔
تاہم دونوں فریقین کے معززین نے باہمی رضا مندی سے امن برقرار رکھنے کیلئے اللہ کی رضا کی خاطر صلح صفائی کرلی اور آئندہ امن و عامہ میں خلل نہ ڈالنے کی یقین دہانی کروائی۔#ICTP #OPS
— Islamabad Police (@ICT_Police) September 26, 2022
ایک صارف عثمان راؤ نے اسلام آباد پولیس سے سوال کیا کہ: ایک شخص کے ہاتھ میں پستول باآسانی دیکھا جاسکتا ہے، کیا اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی یا قانون نے اللّہ کی رضا کی خاطر اسے بھی معاف کردیا؟
اور صارف نے لکھا: کیسی صلح؟ کیوں صلح؟ انہی باتوں سے لوگوں کے حوصلے بڑھتے ہیں کیونکہ انھیں پتا ہوتا ہے کہ کچھ نہیں ہونا لہذا ان کو پکڑ کر اندر کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے بونس میں خدمت بھی کی جائے تو پھر دیکھتے ہیں آپس کی لڑائی میں بھی کون قانون کو ہاتھ میں لیتا ہے اور انہوں نے مزید اسلام آباد پولیس سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ: انہی باتوں سے لوگوں میں قانون کا خوف نہیں رہا ہے کیونکہ ایسے لوگوں کیخلاف قانون سخت ایکشن نہیں لیتا ہے.
اسلام آباد: علی پور فراش ایک بزرگ شہری پر وحشیانہ تشدد۔
مناسب قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے پرتشدد واقعات بڑھ رہے ہیں ۔ آٸی جی اسلام آباد فوری نوٹس لیں اور معاشرے میں بڑھتے ہوۓ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت سے سخت ایکشن لیں,@ICT_Police pic.twitter.com/Tjz4MSPovn— Zobia Khurshid Raja (@ZobiaKhurshid) September 26, 2022
واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ نوجوان ایک بزرگ شہری پر تشدد کررہے، زوبیہ خورشید راجا نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: اسلام آباد، علی پور فراش ایک بزرگ شہری پر وحشیانہ تشدد. مناسب قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے پرتشدد واقعات بڑھ رہے ہیں ۔ آٸی جی اسلام آباد فوری نوٹس لیں اور معاشرے میں بڑھتے ہوۓ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت سے سخت ایکشن لیں,