بابا صدیقی کے قتل میں ملوث گینگ کا نام سامنے آگیا

بابا صدیقی کے قتل کی تحقیقات کے لیے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
india

ممبئی: معروف بھارتی سیاستدان بابا صدیقی گزشتہ شب قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، بابا صدیقی کے قتل میں ملوث گینگ کا نام سامنے آیا ہے۔

باغی ٹی وی: بابا صدیقی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر اور مہاراشٹرا کے سابق ریاستی وزیر تھے جو اپنی افطار پارٹیوں کیلئے بھی جانے جاتے تھے، بابا صدیقی پر 6 گولیاں چلائی گئیں، ہفتہ کو تین حملہ آوروں نے ان پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ باندرہ ایسٹ میں اپنے بیٹے کے دفتر کے باہر موجود تھے،وہیں بھارتی میڈیا کی جانب سے بابا صدیقی کے قتل میں ملوث گینگ کا نام سامنے آیا ہے،بھارتی پولیس کی جانب سے بابا صدیقی کے قتل کی تحقیقات کے لیے چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق بابا صدیقی کے قتل کے الزام میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے بابا صدیقی کو قتل کرنے والے شوٹرز نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ کے رکن ہونے کا دعویٰ کیا ہے لیکن پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور بشنوئی گینگ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

پاک اورسعودیہ کا دو طرفہ دفاعی صنعتی فورم کا ساتواں اجلاس منعقد

بابا صدیقی پر فائرنگ کا یہ واقعہ ان واقعات کے چند ماہ بعد پیش آیا ہے جب اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی تھی۔ لارنس بشنوئی گینگ کئی سال سے سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوششوں میں لگا ہے مگر ہر بار ان کا یہ منصوبہ ناکام ہوجاتا ہے۔

حیدرآباد: کراچی ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے ٹریفک معطل

Comments are closed.