بی بی سی نے نشریات روک دیں

باغی ٹی وی : بی بی سی نے پاکستانی نجی ٹی وی چینل آج سے خبروں کی نشریات روک دیں

بی بی سی ورلڈ سروس گروپ کے ڈائریکٹر جیمی انگوس نے کہا: "ہمارے پروگراموں میں کوئی مداخلت ہمارے سامعین کے ساتھ اعتماد کی سنگین خلاف ورزی کی نمائندگی کرتی ہے ، جس کی بی بی سی اجازت نہیں دے سکتی ہے۔ اکتوبر 2020 سے ہم نے اپنے نیوز بلیٹن میں مداخلت کو نوٹ کیا ہے اور پروگرام کو نشر کرنے کے لئے آج ٹی وی کو کافی وقت دیا تاکہ ہماری شکایات کو دور کیا جائے لیکن ایسا نہ سکا

چونکہ یہ مداخلت جاری رہی ، دونوں طرف سے نیک نیتی سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود ، بی بی سی کے پاس شراکت کو فوری طور پر ختم کرنے کے سوا کوئی متبادل نہیں تھا۔ ہمیں پاکستان میں اپنے وفادار سامعین کو ہونے والی کسی بھی رکاوٹ کا افسوس ہے اور ہمارے سامین یاد رکھیں‌کہ بی بی سی اردو کے ٹی وی پروگرام سیربین ، بی بی سی اردو فیس بک پیج اور بی بی سی اردو یوٹیوب چینل پر پیر سے جمعہ کے دن تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.