بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کےہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید

0
19

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کےہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید کردی۔

باغی ٹی وی : خبریں تھیں کہ بھارت نے پاکستان کی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز مان لی ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں اور بقیہ نیوٹرل وینیوز پر منعقد ہوں گے-

ایشیا کپ:بھارت کی ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کی مشروط رضامندی

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کےہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیاکپ کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ہے،بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے پی سی بی کی تجویز کو مان لیا ہے،نیوٹرل وینیو کا فیصلہ نہیں ہو سکا ہے جس کے بارے میں ایک دو روز میں اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کےہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید کردی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ہائبرڈ ماڈل پر کھیلنے کےلیے رضامند نہیں ہوئی، بی سی سی آئی ایشیا کپ کو کسی ایک نیوٹرل مقام پر شفٹ کرنا چاہتی ہے۔

بھارت میں ورلڈ کپ جیت کر آئیں،بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے بڑا طمانچہ ہو گا،شاہد آفریدی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ چاہتا ہےکہ ایشیا کپ کو سری لنکا منتقل کیاجائے، اور فی الحال بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کےہائبرڈ ماڈل پرکھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

Leave a reply