fbpx

ڈاکٹرعامرلیاقت کی لیاقت کے پرخچے اڑگئے: تیسری بیوی ہوں:اداکارہ ہانیہ نے دعویٰ کرکے پول کھول دیا

کراچی :ڈاکٹرعامرلیاقت کی لیاقت کے پرخچے اڑگئے: تیسری بیوی ہوں:اداکارہ ہانیہ نے دعویٰ کرکے پول کھول دیا ،اطلاعات کے مطابق اداکارہ ہانیہ نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ ڈاکٹرعامرلیاقت کی تیسری بیوی ہیں اوران کے پاس اس کے قوی ثبوت بھی ہیں ،

دوسری طرف ہانیہ کی طرف سے اس انکشاف کے ساتھ ساتھ مختلف پلیٹ فارمز پریہ سلسلہ کافی دنوں سے چل رہا تھا اور وہ اپنی فیس بک آئی ڈی سے اکثر اوقات اپنی اور عامر لیاقت حسین کی ویڈیو کالز کے اسکرین شاٹس اور ویڈیوز شیئر کرتی رہیں۔۔

ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے ان کی اور ان کی فیملی کی ڈاکٹر عامر لیاقت سے بات چیت ہوتی رہی اور ہماری محبت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ہماری شادی کروا دی۔۔۔لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے اس شادی اور اس محبت کے خلاف ایک مہم شروع کردی۔

 

 

ڈاکٹر عامر لیاقت کے موبائل پیغامات کا ایک سلسلہ بھی اسکرین شاٹس کے ذریعے انہوں نے شیئر کیا جس میں عامر لیاقت نے بارہا اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔۔۔اس معاملے کی سچائی کا ابھی بھی باقاعدہ سامنا ڈاکٹر عامر لیاقت یا ان کی دوسری اہلیہ نے نہیں کیا۔۔

اداکارہ ہانیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار بار خود کشی کی کوشش کی، ڈاکٹر عامر لیاقت کے کہنے پر انہوں نے اپنی والدہ اور والد پر ہاتھ بھی اٹھایا۔۔۔لیکن اب طوبیٰ کی باتوں میں آکر ڈاکٹر صاحب نے مجھے تنہا کردیا ہے۔۔۔۔

ہانیہ کے دل اور دماغ میں کیا چل رہا ہے یہ ابھی تک کسی کو نہیں پتہ لیکن بہت ساری باتوں سے یہ تو ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا اور ڈاکٹر عامر لیاقت کا کوئی نا کوئی تعلق ضرور ہے۔۔۔دوسری طرف ان کی دوسری اہلیہ کی طرف سے مکمل خاموشی ہے اور کوئی بھی بیان کسی بھی حوالے سے نہیں آیا۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.