بیف-نہاری-بنانے-کی-ترکیب #Baaghi

بیف نہاری

وقت :3 سے 3½ گھنٹے

6 سے 8 افراد کے لئے

اجزائے ترکیبی ………… مقدار…………

بیف (ٹانگ کا نچلا حصہ) ہڈی سمیت ………… 2کلو
بیف کی یخنی ………… 1 لیٹر
تیل ………… ½کپ
تلے ہوئے پیاز کا پیسٹ ………… 1کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ ………… 2کھانے کے چمچ
نمک ………… حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ………… 1کھانے کا چمچ
کشمیری لال مرچ ………… 1کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
کالی مرچ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ………… 1چائے کا چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر ………… 1چائے کاچمچ
چھوٹی الائچی پاؤڈر ………… ½ چائے کا چمچ
جاوتری (کٹی ہوئی) ………… ½چائے کا چمچ
سونف ………… 1چائے کا چمچ
بادیان ………… ½چائے کا چمچ
آٹا ………… ½کپ

سجاوٹ کے لئے:
ہرا دھنیا (کٹاہوا) ………… 3 کھانے کے چمچ
ہری مرچیں (کٹی ہوئی) ………… 2 کھانے کے چمچ
ادرک (لمبائی میں باریک کٹا ہوا) ………… 2سے 3 کھانے کے چمچ
تلے ہوئے پیاز کے قتلے ………… 4کھانے کے چمچ
لیموں کے قتلے ………… 6سے8 ٹکڑے

طریقہ کار:
بیف کی ٹانگوں کے بڑے ٹکڑے کروالیں۔ برتن میں تیل گرم کرکے ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے ہلکا براؤن کرنے تک چند منٹ پکائیں۔ نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، کشمیری مرچ، ہلدی پاؤڈر اور تلے ہوئے پیاز شامل کرکے 2سے 3منٹ پکائیں اور چولہے سے اتار کر ایک طرف رکھ دیں۔ علیحدہ برتن میں تین کلو پانی ابال کر بیف کو 10سے15 منٹ ابالیں اوپر آنے والا جھاگ اتارتے جائیں۔ اب آٹے کے علاوہ پیاز کا مصالحہ، بیف کی یخنی اور باقی تمام مصالحے شامل کرکے 2½ گھنٹے کے لئے بیف کے نرم ہونے تک پکائیں۔ بیف کو پانی سے نکال کر ہڈیاں علیحدہ کردیں خشک ہونے سے بچانے کے لئے اسے ڈھک کر رکھیں۔ ململ کے کپڑے سے پانی کو چھان لیں۔ ایک چھوٹے برتن میں آٹا اور تقریباً ایک پانی ڈال کر پتلا پیسٹ بنالیں۔ آہستگی سے اس پیسٹ کو نہاری میں شامل کردیں۔ گاڑھا ہونے تک چمچ چلاتے جائیں۔ بیف شامل کرکے آنچ ہلکی کرکے ڈھکن دے کر 10 سے15 منٹ تک مکمل تیارہونے تک پکائیں۔ نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ علیحدہ ڈش میں سجا کر سجاوٹ کی تما م اشیا چھڑک دیں۔ آپ بیف کی جگہ مٹن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Leave a reply