شرقپور : روڈ پر غیر قانونی اڈے بن گئے ،پیدل چلنا بھی محال ،حادثات معمول

باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) تحصیل شرقپور شریف بڑا اڈا لاریاں لاہور جڑانوالہ روڈ اور چھوٹا اڈا شرقپور شریف شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح مفلوج ہوکر رہ گیا ہے پیدل چلنے والے عام افراد کے لیے گزرنا بھی انتہائی دشوار ہو گیا ہے جگہ جگہ پارکنگ بنی ہوئی ہے جس کا دل جہاں چاہتا ہے بازار بند کردیتا ہے رکشوں ،ٹیوٹا ہائی ایس اور کاروں کی پارکنگ نے گزرنے والوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے سارا سارا دن ان دونوں مقامات پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے ٹریفک ملازمین کبھی بھی دکھائی نہیں دیتے جبکہ دوسری طرف شرقپور شریف میں تقریباً 4 ماہ قبل تعینات ہونے والی اسسٹنٹ کمشنر شرینہ جونیجو نے اپنے ائیر کنڈیشن آفس سے باہر نکل عام عوام کے دکھ درد اور تکالیف کو سمجھنے اور محسوس کرنے کی کبھی بھی کوشش ہی نہیں کی اسسٹنٹ کمشنر شرقپور شریف شرینہ جونیجو سارا دن آفس میں بیٹھ کر وقت گزار کر گھر چلی جاتی ہیں کبھی بھی بازاروں کا وزٹ کرنا گوارہ نہیں سمجھا شہر میں مہنگائی کا خود ساختہ طوفان برپا ہے سبزی فروش اپنی من مرضی کے ریٹ لگاتے ہیں اور چکن،بڑا گوشت اور چھوٹا گوشت کے سرکاری ریٹ قصابوں نے یکسر نظر انداز کردیے ہیں غریب عوام کی آہ و پکار سننے والا کوئی نہیں ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس خود ساختہ مہنگائی کے پیچھے تحصیل انتظامیہ کے اہلکار ہیں جو کبھی بھی بازاروں میں ریٹ لسٹ کی چیکنگ نہیں کرنے آتے ہر دوکاندر اپنی مرضی کی قیمت لگا کر اشیا فروخت کررہا ہے ہم کسے اپنا دکھ سنائیں اور کس سے ان کی شکایت کریں ہم نے کبھی بھی اسسٹنٹ کمشنر شرقپور شریف شرینہ جونیجو کو بازاروں کا دورہ کرتے نہیں دیکھا ان کی تعیناتی کے دوران شرقپور شریف میں کوئی بہتری نہیں آئی خدشہ ہے کہ ان کے ملازمین ان سے منتھلیاں وصول کرتے ہوں گے ہماری وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے پرزور اپیل ہے کہ خدا را ہم پر بھی ترس کھائیں اور اپنی تحصیل انتظامیہ کے ملازمین کا قبلہ درست کریں اور چیک ان بیلنس کا طریقہ بنائیں تاکہ غریب عوام اس خود ساختہ ہوشربا مہنگائی سے بچ سکیں۔

Leave a reply