چقندر الزائمر ختم کرتا ہے اور کینسر سے بچاتا ہے

0
100

چقندر شلجم سے مشابہ ایک سبزی ہے جو گہرے سرخ رنگ کی ہوتی ہے گہرے سرخ رنگ کی یہ سبزی غذائیت میں بھر پور ہونے کے ساتھ ساتھ کئی امراض دور کرنے میں بھی مفید ہے یہ صحت بخسش سبزی کئی اماض سے چھٹکارا دلاتی ہے آئر لینڈ کے ساحلی علاقوں میں اسکے پتے شوق سے کھائے جاتے ہیں جب کہ ایران میں اسکا جوس شوق سے پیا جاتا ہے

چقندر کا روزانہ سلاد کی طرح استعمال یا پکا کر کھانے سے قبض سے نجات ملتی ہے جن لوگوں کو دائمی قبض کی شکایت ہو روزانہ رات کو آدھا گلاس چقندر کا سوپ پینا مفید ہے خون کی کمی کو دور کرنے کے لئے روزانی چقندر کا جوس پینا بہت فائدہ مند ہے

چقندر کے رس میں ایک عدد لیموں کا رس ملا کر پینے سے ہاضمے کی خرابی دور ہو جاتی ہے چقندر کے رس میں شہد ملا کر نہار منہ پینے سے معدے کے زخم ختم ہو جاتے ہیں اور صحت ٹھیک رہتی ہے چقندر کا رس داغ دھبے اور جھایاں دور کرتا ہے

چقندر کا رس ہائی بلڈ پریشر اور دل کی تکالیف دور کرتا ہے ذخم جلدی مندمل کرنے میں مدد دیتاہے سر کی خشکی کے لیے اس کے رس میں پھلوں کا بڑا چمچہ رس ملا کے 15 منٹ لگانے ے خشکی دور ہو جاتی ہے چکنائی دور کرتا ہے جلد سے فاسد مادوں کا خاتمہ کرتا ہے جلد کو تازگی فراہم کرتا ہے اور خلیوں میں ٹوٹ پھوٹ کے عمل کو روکتا ہے

دماغی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے اور یادداشت کو بہتر بناتا ہے اس مین پایا جانے والا فولک ایسڈ نسیان کے مرض الزائمر کے تحفظمیں اہم کردار ادا کرتا ہے حمل کے وقت استعمال کرنا کافی فائدہ مند ہے کیونکہ اسمیں کافی مقدار میں قدرتی طور پر فولک ایسڈ پایا جاتا ہے

Leave a reply