fbpx

وزیراعظم سے پہلے زرتاج گل مائیک پرپہنچ گئیں اورپھربڑی بات کہہ دی

اسلام آباد:وزیراعظم سے پہلے زرتاج گل مائیک پرپہنچ گئیں اورپھربڑی بات کہہ دی،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئےزرتاج گل نے کہا ہے کہ ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے،

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ پاکستان پر ماحولیاتی تبدیلی سے رونما ہونے والے اثرات زیادہ ہیں جنہیں ماحول دوست ٹیکنالوجی کے فروغ سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں عالمی یوم ماحولیات کی مرکزی تقریب سے ابتدائی خطاب انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا دن منایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان اس سال عالمی یوم ماحولیات کی میزبانی کررہا ہے