بحرین کا پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

0
85

بحرین نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کر دیا-

باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق بحرین نے کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان کردیا جس پر اطلاق تین ستمبر سے ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق بحرین آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر پی سی آرٹیسٹ دکھانا ہوگا جبکہ بحرین پہنچنے کے 5ویں اور 10 ویں روز بعد بھی ٹیسٹ کراناہوگا۔

یاد رہے رواں سال جولائی میں بحرینی حکومت نے پاکستان ، میکسیکو اور ملائیشیا سمیت 16 ممالک کے مسافروں پر ریاست میں داخلے کی پابندی عائد کی تھی۔

18سال سے کم عمر افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی نظرثانی گائیڈ لائنز جاری

واضح رہے کہ پاکستان میں این سی او سی کی جانب سے 18سال سے کم عمر افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی نظرثانی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں 12سے 17 سال کی عمر کے کم قوت مدافعت والے افراد کو فائزرویکسین لگائی جائے گی کم قوت مدافعت والے افراد کو میڈیکل دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی ویکسی نیشن کےلیے لوگوں کے گروپ کی حد کم کرکے 17 سال کردی گئی

این سی او سی کے مطابق فائزرویکسین 18 سال سے کم عمر کے افراد کو لگائی جائے گی 18سال سے کم عمر افراد کےلیے بے فارم ضروری ہوگا

کورونا کیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے مختلف علاقے سیل کرنے کا فیصلہ

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے باعث مزید 101 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 889 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 559 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار 678 ہوگئی

کورونا کیسز کی تعداد میں بدستور اضافہ ، پشاور کے 5 مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Leave a reply