بہروز سبزواری نے خلیل الرحمان قمر سے معافی مانگ لی

پی ٹی وی کے سنہرے دور کے بڑے فنکار بہروز سبزواری نے رائٹر خلیل الرحمان قمر سے معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں‌معذرت خواہ ہوں. تفصیلات کے مطابق بہروز سبزواری نے چند روز قبل ایک انٹرویو دیا اس میں ان سے پوچھا گیا کہ یہ جو شخصیات ہیں اگر یہ شوبز میں نہ ہوتیں تو کیا کررہی ہوتیں تو اس میں خلیل ارحمان قمر کا نام بھی تھا اس پر بہروز سبزواری نے کہا کہ اگر یہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پٹ رہے ہوتے. اپنے اس بیان پر بہروز سبزواری نے ایک وڈیو بیان جاری کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے اور کہا ہے کہ میں نے ایک مذاق کیا تھا اگر دل آزاری ہوئی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں .میرے دل میں‌بہت قدر ہے خلیل الرحمان قمر کی. ان کاجو رتبہ ہے میرے مذاق سے اس پہ کوئی فرق

نہیں‌پڑسکتا. ہمارے ملک میں ان جیسا حالیہ دور میں کوئی رائٹر نہیں ہے. بہروز سبزواری نے یہ بھی کہا کہ ان کے جو چاہنے والے ہیں ان کی دل آزاری ہونے پر بھی میں معذرت خواہ ہوں.وہ اتنے بلنٹ ہیں اس ریفرینس میں، میں نے مذاق میں ایک جواب دے دیا، مجھے یقین ہے خلیل بھائی مجھے در گزر کریں گے اور آخر میں انہوں نے خلیل الرحمان کو خوش رہنے کا بھی کہا.
بہروز سبزواری کے اس روپ کو لوگ بہت سراہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے معافی مانگ کر بڑے پن کا مظاہرہ کیا ہے.

Comments are closed.