بے انتہاہ مہنگائی بھی اور کوالٹی بھی ناقص،لوگ پریشان
قصور
مہنگے پیٹرول کے باوجود پیٹرول پمپ مالکان ناقص ایرانی پیٹرول اور کم پیمانے پر فروخت کرنے لگے ہیں
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے پیٹرول پمپوں پر ناقص ایرانی پٹرول کی فروخت جاری ہے اور تقریباً تمام پیٹرول پمپوں کے پیمانے جان بوجھ کر کم کئے گئے ہیں
عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود پورا پیٹرول نہیں دیا جا رہا جس سے لگتا ہے کہ انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے
ضلع انتظامیہ زمہ داران مبینہ طور پر منتھلیان وصول کر کے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کسی بھی پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کبھی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ناقص کوالٹی اور پیمانے میں رد و بدل تمام پیٹرول پمپوں پہ دھڑلے سے جاری ہے
عوام کو دکھانے کیلئے کبھی کبھار پیٹرول پمپ کے ملازمین کے خلاف مقدمات درج یا معمولی جرمانہ عائد کر کے ان کو پھر سے چھ چھ ماہ تک عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دیدی جاتی ہے
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ افسران کو پابند کیا جائے کہ ضلع بھر کے تمام پیٹرول پمپوں کی روزانہ کی بنیاد پر کوالٹی اور پیمانہ چیک کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں ملازمین کی بجائے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے کم از کم 15 دن کے لئے پیٹرول پمپ کو سیل کیا جائے اور معمولی جرمانوں کی بجائے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے