بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل

0
62

ماسکو:بیلجیئم کو روسی سفارتکاروں کی بے دخلی کا جواب دینا پڑے گا:روس کا سخت ردعمل ،اطلاعات کے مطابق روس نے کہا ہے کہ وہ بیلجیئم کو روسی سفارتی عملے کو بے دخل کرنے کے فیصلے کا جواب دے گا۔

بیلجیئم حکومت نے کل دارالحکومت برسلز میں روس کے سفارت خانے اور اینورس شہر میں روس کے قونصل خانے میں متعین 21 روسی سفارتکاروں کو جاسوسی کے الزام کے تحت ناپسندیدہ افراد قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔

روس کے سفارت خانے نے اس فیصلے کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس کے سفیر الیگزینڈر ٹوکووین نے جاسوسی کے الزامات کو مکمل طور پر بے بنیاد ہونے کی وجہ سے مسترد کر دیا ہے۔

ٹوکووین نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے مابین تعاون کی روایت کے منافی ہونے کی وجہ سے روس اور بیلجیئم کے مابین تعلقات پر کاری ضرب ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان مخاصمانہ تدابیر کا جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بیلجیئم کی وزیر خارجہ صوفی ولمز نے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں کہا تھا کہ اُنہوں نے ملک میں موجود 21 روسی سفارت کاروں کو بیلجیئم کی قومی سلامتی کے لیے خطرے کی حامل جاسوس سرگرمیوں اور اثرانداز کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلجیئم کے علاوہ ہالینڈ نے 17 اور آئرلینڈ نے 4 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a reply