بیلٹ پیپرز کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا ہے،الیکشن کمیشن
اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریسوں میں جاری ہے ، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 2 فروری تک مکمل ہو جائے گا جب کہ بیلٹ پیپرز کی ڈیلوری کا کام چاروں صوبوں میں شروع ہو چکا ہے۔
باغی ٹی وی : چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 8 فروری کے عام انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں تیزی سے تکمیل کے مراحل کی طرف گامزن ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تسلی بخش طریقے سے جاری ہے، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریسوں میں جاری ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے بعد 16 جنوری سے شروع ہوا تھا،اس کے علاوہ سکیورٹی اداروں، آر اوز اور ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کی مدد سے بیلٹ پیپرز کی ڈیلیوری کا کام کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کوہستان میں خواتین کی انتخابی مہم چلانے پرپابندی کےفتوے پر الیکشن کمیشن نے خبردار کردیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دوران انتخابات کسی خاتون کو انتخابی مہم چلانے یا ووٹ ڈالنےسے روکا گیا تو الیکشن کمیشن کارروائی کرےگا۔
کراچی میں صبح سویرے بارش سے سردی بڑھ گئی
کمیشن کے مطابق حلقےمیں انتخابات کاعمل کالعدم بھی قرار دیا جاسکتا ہے،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کوہستان نےرپورٹ میں واضح کیا کہ خبر درست نہیں اور یہ غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔
علاوہ ازیں بلوچستان کی 12 جیلوں اور 17 جوڈیشل لاک اپ میں پابند سلاسل 3 ہزار قیدیوں میں سےصرف 166قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کیلئے درخواستیں دے دیں، محکمہ جیل بلوچستان کے حکام کے مطابق صوبے کی 12 میں سے 7 جیلوں مچ ، مستونگ، ژوب، ڈیرہ مراد جمالی، لورالائی، پشین اور سبی کے 162 قیدیوں نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دینے کیلئے اپنے اپنے ریٹرننگ آفیسر کو درخواستیں دی ہیں۔
پی ٹی آئی نے امریکا میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں
ان میں سینٹرل جیل مچ کے 103قیدی، سینٹرل جیل مستونگ کے 3، ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی کے 18، ڈسٹرکٹ جیل لورالائی کے 15، ڈسٹرکٹ جیل ژوب کے 12، ڈسٹرکٹ جیل سبی کے 6 اور ڈسٹرکٹ جیل پشین کے 5 قیدی شامل ہیں،صوبے کے 17 جوڈیشل لاک اپ میں سے صرف 2 قلعہ سیف اللہ، جوڈیشل لاک اپ کے 3 قیدیوں اور ڈیرہ بگٹی جوڈیشل لاک اپ کا ایک قیدی پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ دے گا۔