بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

0
45

بینظیر کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی،بلاول

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر پیغام جاری کیا ہے

پی پی پی چیئرمین کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو ان کی 14 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک تحریک اور مشعلِ راہ ہے ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قومی جذبے، طویل جدوجہد اور مضبوط قیادت کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی شہید محترمہ بینظیر بھٹو ایک مثالی عالمی لیڈر تھیں ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں بڑی بہادری سے جمہو ریت کے لیے تاریخی جدوجہد کی ،انہوں نے ملک کو بانی اجداد کے فکر و وژن کی روشنی میں حقیقی فلاحی ریاست بنانے کے لیئے اقدام کیئے ،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا روالپنڈی میں قتل صرف عوام کو غربت، بیروزگاری اور ناانصافیوں سے نجات دلانے کے خواب کا قتل نہیں تھا ،بلکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا قتل پوری قوم کو قتل کرنے کی سازش تھی ،پاکستان کے خلاف اُس گہنونی سازش کو سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے "پاکستان کھپے” کے نعرے سے ناکام بنایا ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہمہ گیر شخصیت کی مالک تھیں ،انہوں نے بطور ایک عوامی رہنما پاکستان میں اتحاد، ہم آہنگی اور ترقی پسند سوچ کو فروغ دیا ،شہید محترمہ بینظیر بھٹونے عوام کے سیاسی و معاشی حقوق کی حفاظت کی ،بطور وزیراعظم انہوں نے شدید مخالفت و رکاوٹوں کے باوجود ملک میں عوام دوست پالیسیاں متعارف کرائیں انہوں نے عوامی خدمت پر مبنی بیشمار اقدامات کئے اور عالمی سطح پر پاکستان کے درست امیج کو اجاگر کیا ،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جانب سے مادرِ وطن کی دفاع کے لیئے میزائیل ٹیکنالاجی کا تحفہ ایک ناقابلِ فراموش تحفہ ہے ،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جدوجہد کے دوران آمریتی کرگسوں کے ہاتھوں انتھائی مظالم کا سامنا کیا ،انہوں نے آمریتی قوتوں کے ہاتھوں اپنے والد، دو بھائیوں اور حتیٰ کہ اپنی والدہ کو گنوایاشہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی زندگی کی آخری گھڑی تک جمہوریت کی لڑائی لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کی ،آج کا دن یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی و انتھاپسندی کا خاتمہ کریں گے آج یہ بھی عہد کریں کہ جمہوریت کی مضبوطی، آئین و پارلیمان کی بالادستی، اور معاشرتی مساوات کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اس کے علاوہ خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی اور بھتر طریقہ نہیں ہوسکتا

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بینظیر بھٹو آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں،بینظیر بھٹو نے ہر ظالم و جابر آمر کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا، بینظیر بھٹو کا نظریہ اور فلسفہ آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہےبینظیر بھٹو نے اپنی آخری تقریر میں ملکی مستقبل کامکمل روڈ میپ پیش کیا تھا،سیکیورٹی خدشات کے باوجودبینظیر بھٹو کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی کرائم سین دھویا گیا، قتل میں ملوث لوگوں کو رہائی دی گئی، بینظیر بھٹو کے قتل کیس کو روزمرہ کی بنیاد پر سنا جائے، اب بھٹو خاندان کی تیسری نسل عدالتوں کی طرف دیکھ رہی ہے،

واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے .

بینظیر بھٹو کی برسی،تیاریاں آخری مراحل میں داخل، مریم نواز شریک ہوں گی یا نہیں؟

بینظیر کے افتتاح کردہ سنٹر کو تبدیلی سرکار نے بیچنے کا اشتہار دے دیا

مولانا فضل الرحمان کواب اپنے حلوے کا بھی حساب دینا ہو گا،فارن فنڈنگ کیس میں نئی پیشرفت

،نوازشریف بتائیں اسامہ سے کتنی ملاقاتیں ہوئیں اور کتنا چندہ کیوں لیا،

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

غیرملکی فنڈنگ کی دستاویزات کی فراہمی،الیکشن کمیشن میں فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

بینظیر نے اپنی کتاب میں لکھا نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے،فرخ حبیب

Leave a reply