بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

0
40

بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے 12 ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی عوام اپنی اس بہادر قائد کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، جنہوں نے اپنا سب کچھ اِس ملک، اس کے پسماندہ اور ننگے پاوں والے لوگوں کے لئے قربان کردیا۔

بلاول زرداری نے مزید کہا کہ ایک بیٹی کی حیثیت سے اُنہوں نے اپنے والد و عوام میں انتہائی مقبول رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اُن نظریات کے لئے جانفشانی سے مقابلہ کیا، جن کی خاطر اُن کے والد نے پھانسی کے پھندے کو گلے لگایا تھا۔ اُنہوں نے وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جیالوں کو متحد کرکے ضیا کی شکل میں موجود ایک سفاک آمر کے خلاف انتھک جدوجہد کی قیادت کی،بحالیِ جمہوریت کی جدوجہد کے دوران شہید بینظیر بھٹو کو قیدِ تنہائی اور جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔

بے نظیر کی برسی، جائے شہادت لیاقت باغ میں سجے گا میدان

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا اور انہیں انتھائی مجبوری کی حالت میں اقتدار سونپا گیا تھا، کیونکہ ضیا باقیات 1988 کے عام انتخابات کو مکمل طور پر ہائی جیک کرنے میں منہ کی کھانی پڑی تھی۔ انتخابات کے بعد، بطور وزیر اعظم انہوں نے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا اور ملک و عوام کی ترقی کے لئے ترقیاتی پروگرام شروع کیئے۔

واضح رہے کہ بے نطیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں جنہیں 27 دسمر 2007 کو لیاقت باغ میں جلسے کے بعد جلسہ گاہ سے باہرنکلتے ہوئے بم دھماکے میں شہید کر دیا گیا تھا .بے نظیر کی شہادت کے بعد ہونیوالے الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تھی اور آصف زرداری صدر پاکستان بنے تھے. پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کے بعد بے نظیر قتل کی تحقیقات اپنے پرانے مطالبے کے مطابق اقوام متحدہ سے کروانے کے لیے درخواست دی جو اس نے قبول کر لی تھی۔ آصف علی زرداری نے بے نظیر کے قتل کی پہلی برسی پر دعویٰ کیا تھا کہ انھیں معلوم ہے کہ قاتل کون ہیں۔ لیکن صدر مملکت بن جانے کے بعد قتل کی دوسری برسی پر اپنی تقریر میں اس حوالہ سے کچھ نہیں کہا .

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 سال8ماہ بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا .عدالت کے جج اصغر خان نے فیصلہ سناتے ہوئے پولیس افسران ، سابق سی پی او راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی سٹی خرم شہزاد کو مجموعی طور پر17، 17سال قید ، پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے5 ملزمان بری کردیے تھے .

Leave a reply