بینظیر نشونما اور تعلیمی وظیفہ پروگرام کرنا چاہتے ہیں :وزیراعلیٰ سندھ

0
27

کراچی:اب صوبے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت، وفاقی حکومت سے مل کر بینظیر نشونما اور تعلیمی وظیفہ پروگرام کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری اور انکے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد میں سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر عصمت طاہرہ، ڈی جی نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری (این ایس ای آر) نوید اکبر، ڈی جی سندھ بی این آئی ایس پی ثمر تالپور، ڈائرکٹر بیت المال ڈاکٹر عدنان، تخفیف غربت گروپ کے رہنما احمد علی خٹک شریک ہوئے۔

 

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ وزیر تعلیم سید سردار شاہ، معاون خصوصی برائے سماجی شعبہ حارث گزدر، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری، اسپشل سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ رحیم شیخ شریک تھے۔

ادھر اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ بینظیر کارڈ کے ذریعے کیش ٹرانسفر پروگرام 2018 میں شروع کیا گیا، نیشنل پاورٹی اسکور کارڈ کی سروے 11-2010 میں کی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری نے سندھ میں 7.744 ملین ہاؤس ہولڈ کو کور کیا ہے، 101 تحصیل سطح پر ڈیسک قائم کی گئی ہے تاکہ رہ جانے والے گھر بھی شامل ہوسکیں، نادرا کی شہریت رجسٹری کے ذریعے تصدیق کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سات ہزار تین ماہ میں مستحق خواتین کو اے ٹی ایم کے ذریعے دیتے ہیں، سندھ میں ابھی تک 425.445 ارب روپے 2.9 ملین خواتین کو دیئے جاچکے ہیں، بینظیر تعلیمی وظیفہ پروگرام کے تحت پورے ملک میں پرائمری سے کلاس 12 تک وظیفہ ملتے ہیں۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ ابھی تک 2021592 طلباء کو وظیفہ مل چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے صوبائی محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر کام کیا جائے، سندھ حکومت، وفاقی حکومت سے مل کر بینظیر نشو نما اور تعلیمی وظیفہ پروگرام کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت کی تعلیم ان پروگرامز کا جائزہ لے گی تاکہ اسکو مل کر شروع کیا جائے۔

پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

Leave a reply