میں اس میٹنگ میں شامل تھا جس میں بینظیر کو کہا گیا تھا کہ آپ نہ جائیں..شیخ رشید

0
35
عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید

میں اس میٹنگ میں شامل تھا جس میں بینظیر کو کہا گیا تھا کہ آپ نہ جائیں..شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے رشتے ہمالیہ سے بھی بلند ہیں 7 فروری کو سعودی عرب کے وزیرداخلہ پاکستان آئیں گے،وزیراعظم عمران خان چین کے اہم دورے پر جارہے ہیں،

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف بد نصیب انسان ہے جو جعلی رپورٹ سے باہر گئے،نوازشریف جعلی رپورٹ کی بنیاد پرباہر رہنا چاہتے ہیں،نوازشریف لوگوں کو بیماری میں دھکا دینا چاہتے ہیں،برگر اسلام آباد میں بھی مشہور ہیں،آئیں یہاں بھی نواز شریف کو ملیں گے، عمران خان نے تین ماہ اہم کہے تھے ایک مہینہ گزر گیا، دو بھی گزر جائیں گے،اپوزیشن کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں، دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو اپنے ملک سے بھاگے،کوئی ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ہی ڈھیل دی جارہی ہے،کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی نے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ کیا، اسلام آباد میں دو دہشت گرد مارے گئے ہیں، ٹی ٹی پی سے اب بات چیت نہیں چل رہی، وہ ایسے مطالبے کر رہی ہے جو حکومت نہیں مان رہی،اپوزیشن بڑے شوق سے اپنا شوق پورا کرے،عمران خان نے کئی بار کہا اپوزیشن شوق پورا کرلے،27 فروری اور 23 مارچ کوبھی سب دیکھ لیں گے،اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں ہے، یہ لوگوں سے کہتے ہیں کہ کورونا میں اسلام آباد جاؤ، عدم اعتماد شوق سے کرلیں بندے ان کو ہی لانے ہیں ۔ سینیٹ اور قومی میں تین سال ہم نے سب کچھ منوایا ہے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم چین کے اہم دورے پرجا رہے ہیں، برصغیر کی صورتحال اور چین سے تعلق رشتہ، سی پیک کے معاملات دورے میں طے پائیں گے، پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں، لال حویلی میں لوگ آئیں اور ماسک پہن کر آئیں،میں کل کا مولانا فضل الرحمان کا بیان دیکھ رہا تھا وہ عمران خان کو اشرف غنی سے ملا رہے ہیں،مولانا صاحب ،عمران خان واحد آدمی ہے جو افغانستان میں انسانیت کے مسائل کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال میں 87 نادرا کے نئے سنٹر کھولے ہیں،13 نئے سنٹر 2022 میں کھولیں گے، کل پہلی بار سندھ حکومت سے بات کی اور کہا کہ 13 پاسپورٹ سنٹر لانا چاہتے ہیں اب تاخیر سندھ حکومت سے ہو رہی ہے، نادرا کے چیئرمین کو کہا ہے کہ وہ سندھ جائیں، تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو خط لکھا ہے کہ امن و امان کی صورتحال سے الرٹ رہیں ، ہر قسم کی صورتحال کے لئے بہتر منصوبہ بندی کریں،

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ افواہیں دن بدن اڑائی جا رہی ہیں، نہ صدارتی نظام، نہ ایمرجنسی ،کچھ بھی نہیں ہو رہا، عدم اعتماد بھی نہیں ہونے جا رہا، نہ ڈیل اور ڈھیل کی بات ہو رہی ہے، اگر عدم اعتماد کا کسی کو شوق ہے تو پورا کر لے جو سینیٹ اور اسمبلی میں ہو گیا میں کسی کی تذلیل نہیں کرنا چاہتا لیکن ساڑھے تین سال میں ایک بھی ایسا بل نہیں ہے جس میں حکومت نہ جیتی ہو،ایف آئی اے میں تبادلے ہوئے ہیں، کون روکنا چاہتا ہے نہیں پتہ، صرف وزیراعظم آفس روک سکتا ہے، تمام افسران بااختیار ہے، تبادلے ڈی جی ایف آئی اے کی صوابدید ہے، نادرا کے چیئرمین اچھے آدمی ہیں انکو کہا ہے کہ سندھ میں تعیناتیوں کا نوٹس لیں، عمران خان کی خوش نصیبی ہے کہ اسکو تھکی ہوئی اپوزیشن ملی، میں اس میٹنگ میں شامل تھا جس میں بینظیر کو کہا گیا تھا کہ آپ نہ جائیں لیکن وہ بضد تھیں، سیکورٹی صورتحال اب بھی ہے، اپوزیشن اپنا ایجنڈہ بتائے، 23 مارچ کو پریڈ ہو گی دنیا انکو دیکھے گی یا پی ڈی ایم کو دیکھے گی،23مارچ کو لوگ جے ٹین کے فلائنگ پاس اور پریڈ دیکھ رہے ہونگے یا ان کے چہرے دیکھیں گے .آئی ایم ایف کے پاس چوبیسویں بار جا رہے ہیں، کوئی قیامت نہیں آ رہی، ساس اور بہو کی لڑائیوں کے لئے وزارت داخلہ نہیں ہے

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم کومشیروں سے خبردار کر دیا

حکومت اپنے اتحادیوں کو اپوزیشن کیمپ کی طرف نہ دھکیلے،پرویز الہیٰ

حفیظ شیخ میری سابق کابینہ کا حصہ تھے، میں یہ کام نہیں کرنا چاہتا، یوسف رضا گیلانی کا دبنگ اعلان

لندن سے بانی متحدہ کو لاسکتا ہوں اور نہ ہی نوازشریف کو،شیخ رشید کی بے بسی

بھٹو کو پھانسی ہوئی تو کچھ نہیں ہوا،یہ لوگ بھٹو سے بڑے لیڈر نہیں، شیخ رشید

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

وزیراعظم نے کہا تھا کہ تین ماہ…..شیخ رشید بھی مان گئے

Leave a reply