شہید بینظیر بھٹو کے متعلق ٹویٹر پر توہین آمیز ریمارکس، رحمان ملک کا بڑا فیصلہ

0
19

شہید بینظیر بھٹو کے متعلق ٹویٹر پر توہین آمیز ریمارکس، رحمان ملک کا بڑا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے شہید بینظیر بھٹو کے متعلق ٹویٹر پر توہین آمیز ریمارکس و جعلی خبریں چلانے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی

رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیکرٹری داخلہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے متعلق جعلی خبریں و توہین آمیز ریمارکس کیخلاف درج مقدمات و ایف آئی آر کی تفصیلات تین روز میں کمیٹی کو جمع کرے، پورا پاکستان خصوصاً پیپلز پارٹی کے کارکنان محترمہ شہید کے متعلق جعلی خبروں و توہین آمیز ریمارکس کیخلاف سائبر کرائم قانون کے تحت کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں،

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اخلاق سے گرے ہوئے توہین آمیز ٹویٹ سے پیپلز پارٹی سمیت ہر پاکستانی کی دل آزاری ہوئی ہے، اپنے قومی ہیروز کی کردار کشی کو کسی بھی قیمت برداشت نہیں کیا جائیگا،

سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جعلی، بیہودہ و منگھڑت خبریں چلانے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کیجائے

سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

Leave a reply