پودینہ کے حیران کن بیش بہا فوائد

0
79

پودینہ ایک خوشبودار سبزی ہے اس کی منفرد خوشبو ہر کسی کو اپنی طرف کھینچتی ہے اس کی پتیاں کھانے کو خوشبودار لذیذ اور ذائقے دار بناتی ہیں قدرت نے پودینے میں بے شمار خصوصیات چھپا رکھی ہیں پودینہ اللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت ہے عام طور پر پودینے کو ایک معمولی سبزی سمجھا جاتا ہے مگر یہ سستی اور معمولی سمجھی جانے والی سبزی اپنے اندر بہت سے طبی خزانے چھپائے ہوئے ہے

پودینے کی بہت سی اقسام ہیں عام گھروں میں استعمال ہونے والے پودینے کو منٹ گارڈن یا پودینہ بوستانی کہتے ہیں یہ پودینہ پاکستان ہندوستان عرب ممالک یورپ اور امریکہ میں کثرت سے پایا جاتا ہے پودینے کی ایک اور قسم جاپانی پودینہ بھی ہے اس سے مینتھال حاصل کیا جاتا ہے یہ چائنہ اور جاپان میں کاشت کیا جاتا ہے جبکہ پودینے کی ایک قسم پتھریلی اور نرم جگہوں پر آبشاروں کے کناروں پر اگتی ہے اسے خودرو کہا جاتا ہے

نہروں کے کنارے اگنے والے پودینے کو نہری پودینہ یا مارش منٹ بھی کہتے ہیں یہ صابن کو خوشبودار بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے سر درد کی صورت میں اسکا روغن لگانےسے آرام ملتا ہے

پودینے کی تاثیر گرم اور خشک ہے پیٹ کے امراض کے لئے بہت شافی دوا ہے کھٹی ڈکاروں سے نجات ملتی ہے پودینہ سانس میں بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریاز کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے اسکو زہر کا توڑ بھی کہا جاتا ہے بچھو شہد کی مکھی بھر وغیرہ کے کاٹنے پر پودینے کا لیپ لگانے سے آرام ملتا ہے

پودینہ زودہضم معدہ اور آنتوں کو طاقت دینے والی سبزی ہے معدہ اسے دو سے تین گھنٹوں میں ہضم کر لیتا ہے پودینہ بد ہضمی ڈکاروں کی کثرت گیس اور منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے پودینے کا رائتہ بھی انتہائی خوش ذائقہ ہوتا ہے اور شوق سے کھایا جاتا ہے پودینہ جسم اور دماغ کو متحرک رکھتا ہے اسکے استعمال سے دماغ کو سکون حاصل ہوتا ہے اور جسم توانائی محسوس کرتا ہے

چہرے کے داغ دھبے کیل مہاسے اور تل ختم کرنے کے لئے تازہ پودینہ پیس کر لیپ لگانے سے فائدہ ہوتا ہے اور جلد کی رنگت بھی نکھرتی ہےہیضے میں پودینے کی خشک پتیوں کو ایک کپ پانی میں ابال کر اس میں لونگ ڈال کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے مرچ مصالحے اور روغنی کھانا کھانے کے بعد پودینے کی چند پتیاں کھا لینے سے کھانا جلدی ہضم ہو جاتا ہے

Leave a reply