ہلدی کے نایاب فائدے

0
49

ہلدی قدرتی اجزا سے بھرپور ہے ہلدی کے بغیر ہر قسم کے پکوان نامکمل ہو تے ہلدی ہر کھانے کا لازمی جزو ہے اسکے بغیر کھانا بےرنگ لگتا ہے ہلدی کے بےشمار فائدے ہیں ہلدی کا کھانوں میں کثرت سے استعمال مختلف بیماریوں بھولنے کی بیماری دماغی امراض ذیا بیطس مختلف اقسام کی الرجی جوڑوں کے درد پٹھوں کے علاج اور کمزوری کے لئے بے حد مفید ہے

ہلدی میں قدرتی طور پرجراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں یہ خراشوں زخموں اور جلنے وغیرہ کے لئے مفید ہےاور فوری مرہم کا کام کرتی ہےیہ زخم پر لگانے سے خون کے لوتھڑوں کی روک تھام کرتی ہے اورنئے خلیوں کی افزائش میں مدد دیتی ہے اسکا باقاعدگی سے استعمال کولیسٹرول کنٹرول کرتا ہے اور امراض قلب کو روکنے میں مفید ثابت ہوتا ہے کینسر کے آغاز کو روکتی ہے دماغ کے سوجن کو کم کرنے کے لئے بہت مفید ہے

ہلدی سکن کی خوبصورتی کے لئے نہایت مفید ہے صدیوں سے عورتیں ہلدی کے ابٹن کا پیسٹ بنا کر چہرے کی خوبصورتی کے لئے استعمال کرتی آرہی ہیں حاملہ خواتین ہلدی اور دہی کا پیسٹ پیٹ پر لگائیں اسکے روزانہ کے استعمال سے حمل کے دوران پڑنے والی خراشوں کے سفید نشان ختم ہو جاتے ہیں

تھوڑے سے کچے دودھ میں چٹکی بھر ہلدی ملا کر اسے اپنے چہرے اور ہلدی پر ملا کر چہرے اور ہونٹوں پر لگانے سے خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں پر لگانے سے نرم و ملائم اور گلابی بنا دےگا

بڑھتی ہوئی عمر کےاثرات کو ختم کرنے کے لیے بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے بیسن ہلدی کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنا کر چہرے پر لگا ئیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اس ماسک کو پورے بدن پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے

پھٹی ایڑیوں کے لئے تین چمچ ہلدی میں دو تین قطرے کیسٹرائل یا ناریل آئل شامل کر کے 15 منٹ ایڑیوں پر لگائیں روزانہ لگانے سے ایڑیاں نرم ہو جاتی ہیں

Leave a reply